جیکی شراف تمل فلم میں ویلن کے رول میں

Salam Abdul
ایم اے سلام

پہلے وویک اوبرائے پھر نیل نتن مکیش اور پچھلے سال ریلیز فلم 2.0 میں اکشے کمار کے ویلن بننے کے بعد ساوتھ کی تمل اور تلگو فلموں مےں بالی ووڈ کی فلموں کے ہیرو کا ویلن بننے کا سلسلہ جاری ہے۔

 اس کڑی میں 1983 کی فلم ہیرو کے رومانٹک ہیرو جیکی شراف کا نام بھی جڑا ہے۔ وہ تمل سوپر اسٹار وجئے کی 63 ویں فلم جس کا ٹائٹل فائنل نہیں کیا گیا ہے میں ویلن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ ایک سوپر اسٹار ڈرامہ فلم بتائی جارہی ہے۔ اس فلم کے ڈائرکٹر اٹلی ہے۔ اٹلی نے وجئے کی دو فلموں ”تھیری“ اور ”میریل“ کا ڈائرکشن کیا ہے۔ یہ دونوں فلمیں سوپر ہٹ ہوئی تھیں۔ اس فلم میں وجئے کے ساتھ نین تارا، یوگی بابو، وویک، ڈینیل اہم کرداروں میں ہے۔واضح رہے کہ ان کا کیریئر سبھاش گئی کی فلم ہیرو سے شروع ہوا جس میں ان کی ہیروئن میناکشی شیشادھری تھیں۔

اس فلم کے سارے گانے ہٹ اور فلم بلاگ بسٹر رہی۔ کافی دنوں سے گھر بیٹھے جیکی شراف کے بارے میں اتنا ضرور کہا جاسکتا ہے کہ وہ پھر ایک بار مصروف ہوچکے ہیں۔ حالیہ ریلیز پربھاس اسٹار فلم ساہو میں بھی ان کے کام کو پسند کیا گیا۔ اب ان کی سنجے دت کے ساتھ پرستھانم بھی ریلیز ہوئی ہے۔ وہ علاقائی فلموں میں بھی اچھا خاصہ کام حاصل کررہے ہیں۔

 


Find Out More:

Related Articles: