جیہ للیتا بائیوپک کیلئے کنگنا رناوت کا معاوضہ 24 کروڑ
فلم تھلیوی کی شوٹنگ ستمبر سے شروع ہو جائے گی اے ایل وجئے نے دیوی لکشمی اور واچ مین جیسی فلموں کو ڈائرکٹ کیا ہے۔ انہوں نے پربھودیوا کے ساتھ ہندی فلم ”تو تک تو تک توتیا“ کا ڈائرکشن کیا تھا۔ تھلیوی کو باہوبلی سیریز کی فلموں کے علاوہ سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان اور کنگنا رناوت کی فلم منی کارنےکا دا کوئین آف جھانسی کے رائٹر وجیندر پرساد لکھ رہے ہیں وجیندر پرساد کے لئے جیہ للیتا پر فلم لکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا کیا کہ جیہ للیتا پر اس وقت کچھ دوسرے پروڈیوسرس بھی فلم بنا رہے ہیں۔ وجیندر پرساد کو کنگنا رناوت اسٹار فلم کو ان سبھی فلموں سے الگ بتانا ہوگا کنگنا رناوت کی اس سال ریلیز ہونے والی فلم ”مینٹل ہے کیا“ ہے وہ اس وقت اشونی ایر تیواری کی فلم ”پنگا“ میں بھی کام کررہی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ جیہ للیتا بائیوپک کنگنا رناوت کے لئے کیریئر کی سب سے بڑا چیالنج ثابت ہوگی۔ اب یہ بات سامنے نہیں ائی ہے کہ اس فلم میں جیہ للیتا کی ذاتی، فلمی اور سیاسی زندگی کو پیش کیا جائے گا یا پھر ان کی زندگی کے کسی ایک حصہ کو پیش کیا جائے گا، لیکن اس فلم کی اسکرپٹ وجیندر پرساد کی جانب سے لکھی جارہی ہے تو سب کو اس کا بے صبری سے انتظار ہے۔