کرینہ کپور چندی گڑھ میں لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ میں مصروف

Salam Abdul
ایم اے سلام

کرینہ کپور ان دنوں اپ کمنگ فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ چندی گڑھ میں کررہی ہیں۔ وہ کچھ دن کا بریک لیکر حال ہی میں ممبئی واپس ہوئی تھیں حالانکہ اتوار کو رات انہوں نے واپس پنجاب کی اڑان بھریں وہاں سنجے کے بعد پھر انہوں نے امرتسر کے گولڈن ٹمپل گئیں پھر شوٹ کے لئے روانہ ہوگئیں۔ کرینہ کی مینجر نینا ساہنی نے کرینہ کے گولڈن ٹمپل وزٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیر کی ہے۔ نینا نے ایک تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ اپنی پسندیدہ انسان کے ساتھ اپنے پسندیدہ گولڈن ٹمپل میں نینا بھی کرینہ کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

اس میں ایکٹریس نے گرے کلر کا کرتہ پہنا ہوا ہے اور ان کے سرپر دوپٹہ بھی نظر آرہا ہے۔ لال سنگھ چڈھا 1994 میں ریلیز ہوئی ہالی ووڈ فلم فارسٹ کیمپ کا ہندی ری میک ہے۔ عامر خان اس میں لیڈ رول کررہے ہیں۔ پچھلے ماہ اداکار نے فلم سے اپنا پہلا لک پوسٹر سوشل میڈیا پر شیر کیا تھا۔ ادیوت چندن کے ڈائرکشن میں بن رہی یہ فلم 25 دسمبر 2020 کو ریلیز ہوگی عامر خان اور کرینہ کپور کی اس فلم کے تعلق سے ابھی سے ہی خوب چرچے ہیں۔

ٹھگس آف ہندوستان کی بری طرح ناکامی کے بعد اب عامر خان کو اپنی اس فلم کے لئے سخت محنت کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے وہیں کرینہ کپور بھی اب خبروں سے باہر ہوتی جارہی تھیں ایسے میں لال سنگھ چڈھا اب ان دونوں کے لئے بھی بہت معنی رکھتی ہے۔

لال سنگھ چڈھا نے شروعات سے ہی پبلسٹی بٹورنی شروع کردی ہے۔ ٹھگس آف ہندوستان کی بری طرح ناکامی کے بعد عامر خان اس فلم کی کسی بھی تشہیر کو ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے ہیں اور کسی نہ کسی طرح لال سنگھ چڈھا کی پبلسٹی سوشیل میڈیا پر ہردن وائرل ہوتی آرہی ہے۔ اس فلم سے متعلق تصویروں کے ذریعہ بھی پبلسٹی کی جارہی ہے۔ یہ فلم ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ فلم کے مکمل ہوتے ہوتے عامر خان کی پبلسٹی ٹیم بہت کچھ کرکے دکھائیگی۔

Find Out More:

Related Articles: