فلم ”وار“ کے بائیک ریس سیکوینس کی پرتگال کی 6539 فیٹ اونچی پہاڑی پر فلمبندی

Narayana Molleti
بالی ووڈ کی فلمیں بھی اب ہالی ووڈ فلموں سے ٹکرلینے کے لئے تیار ہے۔ ایک طرف ”ساہو“ میں فلمائے گئے ایکشن سین کی
خبریں ہنگامہ کررہی ہیں وہیں ”وار“ فلم کے مناظر کی فلمبندی بھی آئے دن سرخیاں بٹور رہی ہیں۔ ریتک روشن اور ٹائیگر شراف
کی اسٹار کاسٹ پر مشتمل اس فلم کی شوٹنگ ان دنوں پرتگال مےں کی جارہی ہے ”ایرا دا استرا“ نامی پرتگال کا سب سے اونچا
پہاڑی سلسلہ ہے جس کی سمندری سطح سے اونچائی 1993 میٹر ہے جو 6539 فیٹ کی بلندی کہی جاسکتی ہے۔


اس قدر اونچائی پر فلم کے ڈائرکٹر سدھارتھ آنند ریتک اور ٹائیگر پر تیز رفتار موٹر سائیکل کا اےک خطرناک مقابلہ فلما رہے ہیں
جسے ابھی تک کسی بھی بالی ووڈ فلم میں فلمایا نہیں گیا ہے کیونکہ اس میں خطرہ بہت ہے فلم کے یہ شاندار اور حیرت انگیز مناظر
چار سب سے نامور ایکشن ہدایتکاروں کی ہدایت میں فلمائے جارہے ہیں۔ یہی نہیں اس فلم کے اور بھی کئی خطرناک ایکشن سین دنیا
کے 7 ممالک کے 15 بڑے شہروں میں بھی فلمائے جائیں گے۔


”وار“ جیسی فل فلجڈ ایکشن فلم کو یش راج فلمس کے بینر پر بنایا جارہا ہے جس میں وانی کپور کا لیڈرول ہے ہندی، تلگو اور تمل
میں بنائی جارہی اس فلم کو 2 اکتوبر کو ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔


اس قدر اونچائی پر فلم کے ڈائرکٹر سدھارتھ آنند ریتک اور ٹائیگر پر تیز رفتار موٹر سائیکل کا اےک خطرناک مقابلہ فلما رہے ہیں
جسے ابھی تک کسی بھی بالی ووڈ فلم میں فلمایا نہیں گیا ہے کیونکہ اس میں خطرہ بہت ہے فلم کے یہ شاندار اور حیرت انگیز مناظر
چار سب سے نامور ایکشن ہدایتکاروں کی ہدایت میں فلمائے جارہے ہیں۔ یہی نہیں اس فلم کے اور بھی کئی خطرناک ایکشن سین دنیا
کے 7 ممالک کے 15 بڑے شہروں میں بھی فلمائے جائیں گے۔


Find Out More:

Related Articles: