عالیہ بھٹ کی تےن فلمیں ایک ہی ماہ میں ریلیز ہوں گی

Narayana Molleti
کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بن رہی رنویر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم ”برہما استرا“ اس سال کی موسٹ اوینٹیڈ فلم
ہے کچھ دن پہلے فلم کے میکرز نے اس کا لوگو ریلیز کیا تھا۔ اب خبر ہے کہ عالیہ رنبیر نے برہما استرا 2 کی شوٹنگ بھی شروع
کردی ہے۔ دونوں ایکٹرز برہما استرا کے دوسرے پارٹ کے لئے اہم سین شوٹ کررہے ہیں۔


بتاتے چلیں کہ ہالی ووڈ میں یہ عام بات ہے کہ ایک سیریز کا پہلا حصہ پروڈکشن کے سطح پر ہو اور دوسرے حصہ کی شوٹنگ
شروع کردی جائے۔ بالی ووڈ میں ایسا کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے یہاں جب ایک فلم ہٹ ہو جاتی ہے۔ تب میکرز اس کے دوسرے پارٹ
کے بارے میں سوچتے ہیں۔ عالیہ بھٹ اس وقت انڈسٹری کی سب سے مصروف اداکارہ ہے۔


ان کے پاس سڑک 2، انشا الہ اور آر آر آر کے علاوہ اور بھی کئی فلمیں ہیں جس کی شوٹنگ وہ جلد ہی شروع کریں گی۔ اسی دوران
وہ برہمااستر اور تخت میں بھی کام کررہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اگلے سال عالیہ کی کئی فلمیں بیاک ٹو بیاک ریلیز ہوں گی اور ان
مےں کچھ تو ایک ہی ماہ میں ریلیز ہوسکتی ہیں۔ سڑک 2 کی نئی ریلیز تاریخ 10 جولائی اور آر آر آر کی ریلیز تاریخ 31 جولائی
ہے اگر دونوں تاریخیں فائنل ہوتی ہیں تو ان کی دو بڑی فلمیں ایک ہی مہینے مےں ریلیز ہوں گی۔


اِس کے علاوہ اب تک تو خبریں یہی ہے کہ انشاءاللہ بھی جولائی 31 کو ہی ریلیز ہوگی۔ ایسا ہونے پر عالیہ شاید اکلوتی ایسی اداکارہ
بن سکتی ہیں جس کی تین فلمیں اےک ہی ماہ میں ریلیز ہوں گی۔


Find Out More:

Related Articles: