راجامولی کی فلم ”آر آر آر“ کے اوورسےز تھڑےکل حقوق 70 کروڑ مےں فروخت
باہوبلی سےرےز کے تھڑےکل حقوق اور ان کے رےکارڈ کلکشن کے بعد اب ڈائرکٹر اےس اےس راجا مولی نے اپنی نئی فلم ”آر آر آر“ کے اورسےز تھڑےکل حقوق کو 70 کروڑ جےسی بھاری قےمت مےں فروخت کرکے اپنی اور دوسروں کی فلموں کے حقوق کی فروختگی کے تمام رےکارڈ چکنا چور کردےئے ہیں۔
فلم انڈسٹری کے اےک ناقابل تردےد ذرائع کے مطابق راجا مولی نے اتنی بڑی قےمت مےں یہ حقوق اورسےز ڈسٹری بےوشن ہاوز Phars films کو فروخت کئے ہیں۔ یہ فلم 300 کروڑ کے بجٹ کی لاگت سے بنائی جارہی ہے۔ اس فلم کی فکشنل کہانی 1920 کے مجاہدےن آزادی الوری سےتاراما راجو اور کومرم بھےم کی برطانوی حکومت کے خلاف لڑائی کے ارد گرد گھومتی ہے۔
قیاس لگایا جارہا ہے کہ یہ فلم رےلےز کے بعد اپنی کامیابی کا بھی غےر معمولی رےکارڈ قائم کرے گی کےونکہ فلم کے لئے راجا مولی نے وثولس اور اڈوانس سنےما آٹو گرافی کا حےرت انگےز استعمال کیا ہے۔ اس پےریاڈ اےکشن فلم کو تلگو اور تمل مےں ےکساں طور پر فلمایا جارہا ہے جبکہ ہندی اور ملےالم مےں اسے ڈب کیا جائے گا۔ ڈائرکٹر راجا جولی کی لکھی اسکرپٹ پر بن رہی اس فلم کو 30 جولائی 2020 مےں رےلےز کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔