ایم اے سلام
کنڑ سوپر اسٹار تھلاپتی وجئے کچھ دنوں سے غلط وجوہات کی وجہ خبروں میں تھے۔ فروری میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے ان کے مکان پر دھاوا کیا تھا۔ اب ایک بار پھر انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے وجئے کے گھر پر دستک دی تھی۔ ایکٹر وجئے کے گھر پر سوچ آپریشن چلایا گیا تھا تحقیقات کے دوران انکم ٹیکس عہدیداروں کو چونکانے والی بات معلوم ہوئی ہے۔
انہوں نے خلاصہ کیا ہے کہ وجئے کو اپنی دو فلموں کے لئے 130 کروڑ روپے ملے تھے، جی ہاں 130 کروڑ روپیوں کی بھاری بھر کم رقم وجئے کو صرف دو فلموں کے لئے ملی تھی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ وجئے کو اتنی موٹی رقم ملی ضرور ہے، لیکن انہوں نے اپنا پورا ٹیکس ادا کیا تھا۔ بتادیں وجئےکو یہ فیس فلم ”بگل“ اور ”ماسٹر“ کے لئے ملی تھی۔ ایک طرف بگل کے لئے انہیں 50 کروڑ روپے ملے تھے۔
وہیں ماسٹر کے لئے انہیں 80 کروڑ روپے دیئے گئے تھے۔ ویسے وجئے کے گھر پر یہ دھاوا کوئی نیا نہیں ہے۔ دراصل ان کی مچھلی فلم ”بگل“ سوپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ فلم نے 300 کرور کا بزنس کیا تھا۔ ساوتھ سوپر اسٹار وجئے لگاتار ہٹ فلمیں دیتے آرہے ہیں ایسے میں ان کی فیس میں اضافہ بھی یقینی بات ہے۔ کہا تو یہاں تک جارہا ہے کہ وجئے ان دنوں اپنی فلموں کی فیس رجنی کانت کی فیس سے بھی زیادہ لے رہے ہیں کیونکہ فلمساز انہیں اپنی فلموں کے لئے کھرا سکہ سمجھتے ہیں۔ وجئے کی فائن فالوئنگ بھی اب زبردست بڑھ گئی ہے۔ ان کے فائنس رجنی کانت کی طرح دنیا بھر میں موجود ہیں۔ ان کی فلمیں بھی ورلڈ وائیڈ ریلیز کی جارہی ہیں۔
Find Out More: