سری دیوی کی دوسری بیٹی خوشی کا اب فلموں میں داخلہ

Salam Abdul
ایم اے سلام

سری دیوی اور بونی کپور کی چھوٹی بیٹی خوشی کی مانو تو وہ چنکی پانڈے کے بھتیجے آہان پانڈے کے ساتھ بالی ووڈ مےں داخلہ لیں گی۔ خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ انتخاب بالی ووڈ کے تین اسٹار کڈز میں سے کیا ہے۔ دراصل خوشی نیہا دھوپیا کے چیاٹ شو میں پہنچیں تھیں اس دوران ان سے پوچھا گیا کہ وہ شاہ رخ خان کے بیٹے آرین، جاوید جعفری کے بیٹے میزان اور چنکی پانڈے کے بھتیجے آہان میں سے کس کے ساتھ بالی ووڈ ڈبیو کرنا پسند کریں گی۔

جواب میں خوشی نے کہا تینوں میں سے میں نے صرف آہان کو ایکٹنگ کرتے دیکھا ہے اس لئے مجھے لگتا ہے کہ وہ سب سے محفوظ رہیں گے۔ حال ہی میں خبریں تھیں کہ خوشی نے ڈبیو کی تیاری شروع کردی ہے لیکن وہ اس بات سے انکار کرتی ہیں کہ بقول خوشی لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کب بالی ووڈ ڈبیو کررہی ہوں۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ جہانوی نے اب بالی ووڈ میں اپنا مقام بنالیا ہے۔ وہ فی الحال تین سے چار فلمیں کررہی ہیں۔ دھرما پروڈکشن کی فلم تخت میں بھی وہ اہم کردارمیں ہے۔ ایسے میں اب دیکھنا یہ ہے کہ سری اور بونی کی دوسری بیٹی خوشی اپنے کیریئر کی شروعات کیسے کرتی ہیں اور بالی ووڈ کے کس بڑے بینر سے کرتی ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔


Find Out More:

Related Articles: