قلی نمبر ون سیکویل کا گویندا کی فلم سے کوئی مقابلہ نہیں

Salam Abdul
ایم اے سلام

1990 کی سوپر ہٹ فلم ”قلی نمبر ون“ کو بیٹے ورون دھون کی لیڈ رول میں لیکر دوبارہ بنا رہے ڈیوڈ دھون کی رائے میں یہ محض ری میک ہی نہیں بلکہ بالکل الگ ہی قسم کی فلم ہوگی۔ انہوں نے کہا ورون اور گویندا میں یکسانیت نہیں ہے۔ گویندا کا اسٹائل کوئی کاپی نہیں کرسکتا۔ میں نے گویندا کے ساتھ ملکر جو کچھ ”حسینہ مان جائیگی“ ہیرو نمبر ون، قلی نمبر ون جیسی فلمیں کسی اور ہیرو کو لیکر کی ہی نہیں جاسکتی تھیں۔ اس لئے گویندا کے ساتھ بنائی گئیں ڈیوڈ نے کہا کہ ورون گویندا یا سلمان خان سے بالکل الگ ہے۔ وہ کافی الگ قسم کا ایکٹر ہے یہی وجہ ہے کہ جب جڑواں کا ری میک بنایا گیا تو ورون نے سلمان کو کاپی کرنے کی کتنی ہی کوشش نہیں کی۔

قلی نمبر ون میں بھی ورون ٹھیک اسی طرح سے گویندا سے بالکل الگ ہوں گے۔ بتاتے چلیں کہ قلی نمبر ون میں ورون دھون کے مقابل سارا علی خان پہلی بار اسکرین شیر کرتی دکھائی دیں گی۔ یہ فلم گویندا کی فلم سے کافی مختلف ہوگی۔ البتہ قلی نمبر ون سیکویل میں گویندا کی قلی نمبر ون کے کچھ گیت لئے گئے ہیں۔ جس پر ورون اور سارا تھرکتی نظر آئیں گی۔

اس فلم کے بعد ڈیوڈ دھون جڑواں کا سیکویل بنائیں گے جس میں وہ اپنے بیٹے ورون کو کاسٹ نہیں کررہے ہیں جبکہ اس فلم میں ڈیوڈ ٹائیگر شراف پر غور کیا ہے جس کا مارکٹ ویلیو بتایا جارہا ہے ٹائیگر شراف کی پچھلے دنوں ریلیز ہوئی فلم ”وار“ نے باکس آفس پر کلکشن کے ریکارڈ بنائے ہیں اور وہ اب ساجد نڈیاڈوالا کی فلم باغی 3 میں آنے والے ہیں۔ ڈیوڈ کی جانب سے بننے جارہی جڑواں 3 میں ٹائیگر شراف کے مقابل دشا پٹانی دیکھی جائیں گی، لیکن یہ بات ابھی کنفارم نہیں ہوئی ہے۔ ذرائع ابتاتے ہیں کہ دشاپٹانی کو اگر کاسٹ نہیں کیا گیا تو ٹائیگر شراف کے مقابل جہانوی کپور، سارا علی خان یا پھر اننیا پانڈے بھی نظر آسکتی ہیں۔

Find Out More:

Related Articles: