ایم اے سلام
انگریزی میڈیم فلم کو 3 سے 6 کروڑ کا نقصان اکیلے دلی شہر سے ہو رہا ہے۔ وہاں کے مشہور سنے چین ڈئیلائٹ کے جی ایم آر کے ملہوترا نے بتایا ہمارے سارے اشتہارات اور کنٹنٹ پر اویڈاس کا بڑا نقصان ہو رہا ہے۔ سنیما نہ دیکھنے آنے والوں کا اثر مال کے فٹ فال پر ہو رہا ہے۔ اس ہفتہ اکیلے ڈئیلائٹ میں 80 فیصدی تک انگریزی میڈیم پانچ شو میں ریلیز ہوئی تھی۔
ہماری دو سنیما گھروں کی اسکریان کے لئے 600 ٹکٹس اڈوانس بک ہوچکی تھیں۔ اسے آپ دلی کے 152 اسکرین کے لئے جمع کریں تو اکیلے دلی شہر سے انگریزی میڈیم کو 3 کروڑ تک کا نقصان ہے۔ ایک بار میں راجستھان میں شوٹ ہوئی انگریزی میڈیم کی ہوم اسٹیٹ میں دوپہر 3 بجے تک محض 15 سے 18 کی گنجائش تھی۔ پورے راجستھان میں 250 سے اوپر اسکرین ہے۔
ٹریڈ ذرائع کے مطابق سنیما گھروں کی بندش ٹالی جاسکتی تھی۔ یہاں سے زیادہ ہجوم تو لوکل ٹرینوں میں ہوتی ہے۔ بہرحال عرفان خان کی بیماری کی وجہ وہ کافی دنوں فلموں سے دور تھے لیکن ہندی میڈیم کرنے کے بعد انہوں نے انگریزی میڈیم کی ان کی فلم ہندی میڈیم 2017 میں ریلیز ہوئی ۔ اس فلم نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا۔ عرفان خان کو سال 2011 میں پدماشری کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ بہرحال عرفان خان کی فلم انگریزی میڈیم کافی اچھی بنی ہے، لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے اس فلم کو خاطر خواہ کلکشنس نہیں مل پا رہے ہیں۔ فلم انگریزی میڈیم میں عرفان خان کے مقابل کرینہ کپور خان نے فی میل لیڈ نبھایا ہے جبکہ دیگر اہم کرداروں میں رادھیکا مدان دیپک ڈوبریال اور ڈمپل کپاڈیہ شامل ہیں۔ فلم کو دنیش ویجن نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ہومی اڈجانیہ اس کے ڈائرکٹر ہیں۔
Find Out More: