بھاگیہ شری کے فرزند ابھیمنو کی فلم ”آنکھ مچولی“ کے پوسٹر کی ریلیز

Salam Abdul
 ایم اے سلام

اداکارہ بھاگیہ شری کے بیٹے ابھیمنیو اپنی اگلی فلم میں مرنال ٹھاکر کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم میں دونوں کے علاوہ شرمن جوشی، پریش راویل، دیویہ دتہ جیسے کئی اداکار نظر آنے والے ہیں۔ فیملی کہانی پر مبنی ایک نفریحی فلم ہے جسے اومیش شکلا ڈائرکٹ کریں گے۔ فلم 102 ناٹ آوٹ کی کامیابی کے بعد سونی پکچرز فلم انڈیا اور شکلا آنکھ مچولی کے لئے ایک بار پھر سے ساتھ آرہے ہیں۔

 فلم کی کہانی ایک بے میل خاندان کے بارے میں ہے اور چونکہ یہ فلم پوری طرح سے ایک خاندانی تفریحی فلم ہے تو ہم نے اسے دیوالی کے وقت ریلیز کرنے کا پلان کیا اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ شائقین اسے دیکھ کر ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے۔ اس فلم سے فائنس کو کافی امیدیں ہیں۔ ساتھ ہی وجہ ہے کہ فلم کا پوسٹر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھاگیا ہے۔

پوسٹر کو دیکھ کر لوگ طرح طرح کے کمنٹس کررہے ہیں اور فلم کے ٹریلر کا انتظار کررہے ہیں سونی پکچرز فلم انڈیا کی جانب سے امیش شکلا اور اشیش واگ کی جانب سے پروڈیوس اس فلم کو انڈیا میں ہی شوٹ کیا گیا ہے۔ یہ فلم دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔ سچن جگر فلم میں موسیقی دے رہے ہیں۔ آنکھ مچولی کی کہانی کو جتیندر پرمار نے لکھا ہے۔ اداکارہ بھاگیہ شری جنہوں نے ”میں نے پیار کیا“ جیسی ہٹ فلم دی تھی ان کے فرزند ابھیمنیو کی یہ دوسری فلم ہے جس سے انہیں کافی توقعات ہیں۔ وہ امید کرتے ہیں کہ ان کی یہ فلم کامیاب ہو جائے۔

Find Out More:

Related Articles: