ایم اے سلام
کلرس ٹی وی پر ہنگامہ مچانے والا ریالٹی شو ”بگ باس“ کا سیزن 13 بھلے ہی اب تک کا سب سے کامیاب اور مقبول شو رہا ہے لیکن اس کے ختم ہونے کے بعد جو تنازعہ کی شروعات ہوئی وہ اب تک ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ 15 فروری کو رات دیر گئے بھلے ہی سدھارتھ شکلا کے 13 ویں سیزن کا ونر ہونے کا اعلان کیا گیا ہو لیکن اس فیصلہ سے بتایا جاتا ہے کہ سلمان خان خوش نہیں ہیں۔ بگ باس کے سیزن 13 کا نتیجہ بھی سوشل میڈیا میں سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔ یہاں تک کے سدھارتھ کے جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر یوزرس نے شو کے کنٹنٹ ہیڈ منشیا شرما کو ٹرول کرنا شروع کردیا ہے۔
یہ بھی الزام ہے کہ کلرس کریٹو کنٹنٹ ہیڈون سدھارتھ شکلا کے ساتھ ریلیشن میں ہے۔ اسی لئے یوزرس نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا حالانکہ منیشا کی طرف سے اب تک کوئی صفائی نہیں آئی ہے۔ سوشل میڈیا پر لگاتار آرہے کا منیٹس سے ہی لگ رہا ہے کہ دال میں کچھ کا لاضرور ہے۔ بگ باس 13 میں سدھارتھ شکلا شروعات سے ہی دیگر کانٹنٹس سے آگے چل رہے تھے اور انہیں ونر مانا جارہا تھا جو سوشل میڈیا میں کامنٹس آرہے ہیں۔
اس میں شو پر بائرس ہونے کوئی کم الزام نہیں لگ رہے ہیں۔ یہاں تک کہا جارہا ہے کہ منیشا شرما کے دباو کی وجہ ہی بگ باس کی کانٹنٹ ٹیم سلمان خان کو سدھارتھ شکلا کی کلاس نہیں لگانے دیتی۔ بہرحال بگ باس کے دیگر کانٹنٹس عاصم ریاض، شہناز کورگل، رشمی دیسائی، آرتی سنگھ اور پارس چھابڑا کو ہراکر ونر ہونے اعلان کرنے پر اب بتایا جاتا ہے کہ سلمان خان بھی اس سے ناخوش ہے۔ ذرائع کی مانیں تو سلمان خان بھی اب شاید کلرس کے اس ریالٹی شو بگ باس سیزن 14 کو ہوسٹ کرنے کا ارادہ ترک کرسکتے ہیں کیونکہ سلمان خان سوشل میڈیا پر مچائے جانے والے ہنگاموں سے ناخوش ہیں اور اس طرح وہ اپنی شخصیت کو متاثر ہونے نہیں دیتے۔
Find Out More: