ایم اے سلام
اننیا پانڈے نے ابھی تک صرف دو ہی فلمیں کی ہیں لیکن ان کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ فلم میکرز بھی ان سے کافی امیدیں لگائے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ اننیا کے پاس ابھی کئی فلمیں ہیں جہاں ان کی حالیہ ریلیز پتی پتنی اور وہ باکس آفس پر دھمال مچا رہی ہے۔ وہیں خبر آرہی ہے کہ انہیں ایک تھرلر فلم کے لئے سائن کیا گیا جس میں سیف علی خان ان کے والد کے رول میں دکھیں گے۔ ایک انٹرٹیمنٹ پورٹل کی رپورٹ کے مطابق یہ فلم ایک باپ اور بیٹی کے رشتہ کے ارد گرد گھومتی ہے کہا جارہا ہے کہ اس فلم کو راہل ڈھولکیہ ڈائرکٹ کریں گے جبکہ فرہان اختر اس کے پروڈیوسر ہوں گے حالانکہ اس فلم کو لیکر اور کوئی تفصیلات نہیں آئے ہیں۔
وہیں سیف کی بات کریں تو اس وقت ان کے پاس بہت فلمیں ہیں ایک طرف وہ اجئے دیوگن کے ساتھ تاناجی دا ان سنگ واریر میں نظر آئیں گے تو وہیں جلد ہی وہ ایک ویب سیریز کی شوٹنگ بھی شروع کریں گے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس جوانی جان من نامی بھی ایک فلم ہے جس میں ان کے علاوہ تبو اور عالیہ فرنیچر والا ہوں گی حال ہی میں وہ لال کپتان میں نظر آئے تھے جو بری طرح فلاپ رہی۔
اننیا پانڈے جو آتے ہی آتے بالی ووڈ میں اتنی مصروف ہوگئی ہیں ان کے لئے سیف علی خان کے ساتھ اتنا بڑا بریک پانا بہت بڑی بات ہے۔ اننیا کو جوانی جان من میں سیف علی خان کی بیٹی کا رول نبھانا ایک چیلنج سے کم نہیں ہے۔ اس فلم میں اننیا کو پوجابیدی کی بیٹی عالیہ فرنیچر والا سے بھی مقابلہ پیش ہے۔ عالیہ فرنیچر والا کی چونکہ یہ پہلی فلم ہے اس لئے اس طرح اب ایک اور ادا کارہ کی بیٹی کا فلموں میں داخلہ ہونے جارہا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ بالی ووڈ میں داخلہ لے چکی اننیا اور داخلہ لینے والی عالیہ کا اس فلم سے کیا مستقبل ہوتا ہے۔
Find Out More: