شمشیرا میں رنبیر کا لک ہوا وائرل

Salam Abdul
ایم اے سلام

رنبیر کپور اپنی فلم ”برہمااستر“ کے ساتھ ہی ساتھ فلم ”شمشیرا“ کو لیکر بھی خبروں میں ہے۔ ایان مکرجی کے ساتھ بنی فلم برہما استر اگلے سال ریلیز کے لئے تیار ہے لیکن ان کی فلم شمشیرا کی شوٹنگ جاری ہے۔ حال ہی میں رنبیر کا اس فلم کے سیٹ سے ایک لک وائرل ہوا ہے اس لک میں کئی سارے بیک گراونڈ معاون اسٹاف کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اور اس کے علاوہ اس میں رنبیر کافی فٹ نظر آرہے ہیں۔

رنبیر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شمشیرا کسی ڈاکو کی کہانی نہیں ہے بلکہ 1800 کے دہے کی کہانی ہے۔ یہ ایک ایسے ڈکیتی کے واقعہ کی کہانی ہے جو برٹش سے اپنے حق اور آزادی کے لئے جدوجہد کررہا ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ میں نے اب تک جتنی بھی فلمیں کی ہیں ان میں زیادہ تر رومانٹک رولس رہے ہیں تو ایسے میں یہ میرے لئے کافی الگ تجربہ ہے۔ شمشیر ایک اہم پراجکٹ ہے جو بولڈ اور کمرشیل سنیما کے دائرہ میں آتا ہے۔

اس فلم میں کامیڈی ایکشن رومانس اور ڈرامہ سب دیکھنے کو ملیگا۔ یہ فلم یش راج بینر پر بن رہی ہے۔ فلم کے میکرز نے 45 سکنڈ کا ایک ٹیزرر شیر کیا تھا جس میں رنبیر ایک جنگ کے میدان میں دکھائی دے رہے ہیں۔ اس فلم کو کرن ملہوترا ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ اس فلم میں سنجے دت، وانی کپور، رونیت رائے، آشوتوش رانا اور آہانہ کمار جیسے ستارے نظر آئیں گے۔ فلم میں وانی رنبیر کے لو انٹرسٹ کا کردار نبھائیں گی۔

Find Out More:

Related Articles: