اکشے کی پرتھوی راج کےلئے مہاراشٹرا میں 35 شاندار سیٹس کی تعمیر

Salam Abdul
ایم اے سلام

کئی ہٹ فلمیں دے چکے اکشے کمار کی اگلی فلم ”پرتھوی راج“ کے لئے 35 زبردست سیٹس بنائے جائیں گے بتایا جارہا ہے کہ یش راج بینر پر بننے والی اس فلم میں اکشے کمار اور مس ورلڈ مانوشی چلر اہم کرداروں میں ہے۔ اس تاریخی فلم کی شوٹنگ کے لئے 35 زبردست اور شاندار سیٹس تعمیر کئے جارہے ہیں۔ سیٹس کی تعمیر کا یہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔

ذرائع کے مطابق فلم پرتھوی راج پر مبنی فلم ہے۔ اکشے اور مانوشی کی اس تاریخی فلم کی شوٹنگ 35 علیحدہ علیحدہ سیٹس پر ہوگی جن میں سے زیادہ تر مہاراشٹرا میں اور ایک آدھ راجستھان میں بنائے جائیں گے۔ پروڈیوسر فلم کو بہترین بنانے کے لئے کچھ الگ ہٹ کر بھی کام کررہے ہیں تاکہ جب اسے اسکرین پر دیکھیں تو انہیں یہ غیر معمولی لگے۔ واضح ہو کہ پرتھوی راج ایک تاریخی پیریڈ ڈرامہ فلم ہے جو کنگ پرتھوی راج چوہان کی بائیوپک ہے۔

 اس میگا بجٹ فلم کو آدتیہ چوپڑہ پروڈیوس کررہے ہیں وہیں چندرا پرکاش دویدی اسے ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ یش راج فلمس کے بینر پر بن رہی اس فلم کو 13 نومبر 2020 کو ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اکشے کمار کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو اس فلم کے ساتھ ساتھ یا اس فلم کی تکمیل کے دوران اپنی دو فلموں لکشمی بم اور بچن پانڈے کی بھی شوٹنگ شروع کردیں گے۔ پرتھوی راج مانوشی چلر کی ڈبیو فلم ہوگی۔ بتایا جاتا ہے کہ فلم میں سنجے دت اور سونو سود کے بھی اہم کردار رہے۔

Find Out More:

Related Articles: