ایم اے سلام
کچھ دن پہلے ہی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور منالی پہنچے ہیں۔ رنبیر کپور یہاں فٹبال کھیلتے ہوئے زخمی بھی ہوگئے۔ دونوں یہاں اپنی فلم برہمااستر کی شوٹنگ کے لئے پہنچے ہیں۔ اب ان کو جوائن کرنے کے لئے امیتابھ بچن بھی منالی پہنچے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امیتابھ بچن کچھ دن منالی میں رہیں گے یہاں فلم کا کلائمکس سین شوٹ ہونا ہے بتادیں کہ فلم میں امیتابھ بچن رنبیر کپور، مونی رائے، گورو گرجر بھی اس شیڈول کا حصہ ہے۔ زبردست کلائمکس سین کی شوٹنگ کرنے سے پہلے ٹیم کو تیاری بھی کرنی ہے۔
منالی سے شوٹنگ کے بعد جہاں امیتابھ بچن بیرون ملک جائیں گے وہیں عالیہ اور رنبیر گانے کی شوٹنگ کے لئے بنارس نکلیں گے۔ فلم میں ساوتھ کے سوپر اسٹار ناگرجنا بھی دیکھے جائیں گے۔ وہیں شاہ رخ خان نے بھی فلم میں مہمان رول کیا ہے۔منالی میں جہاں سرد ہواوں کے علاوہ مائنس 3 ڈگری سردی چل رہی ہے۔ ایسے میں اس فلم کا کلائمکس شوٹکیا جانا بہت ہی تکلیف دہ ہے لیکن اتنی سردی کے باوجود امتیابھ بچن بہت ہی پرسکون انداز میں اپنی شوٹنگ پوری کررہے ہیں۔
جبکہ امیتابھ بچن کے لئے سردی کا ماحول کافی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ وہ دمہ کے مرض سے متاثر ہیں اور سردیوں کا موسم اس طرح کے افراد کے لئے کافی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ حالیہ بیماری کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کامشورہ دیا تھا لیکن امیتابھ بچن نے ڈاکٹرس کے ان مشوروں کو نظرانداز کرتے ہوئے منالی میں لگاتار شوٹنگ کررہے ہیں۔
Find Out More: