گنگوبائی کھٹیاوانی کیلئے بھنسالی نے لگائے شاندار سیٹس

Salam Abdul
ایم اے سلام

نجے لیلا بھنسالی بالی ووڈ کے سب سے ٹیلینٹڈ ڈائرکٹرس میں سے ایک مانے جاتے ہیں۔ ہم دل دے چکے صنم، بلیک، باجی راو مستانی اور پدماوت جیسی بلاک بسٹر فلمیں دے چکے بھنسالی اپنی اگلی فلم گنگو بائی کٹھیا وانی پر کام شروع کردیا ہے۔ یہ فلم گنگوبائی کوٹھے والی کی زندگی پر مبنی ہے جس میں عالیہ بھٹ لیڈ رول میں نظر آئیں گی۔ یہ عالیہ کی پہلی فلم ہوگی جس میں وہ بھنسالی کے ساتھ کام کرنے جارہی ہیں۔ بھنسالی کی فلم زبردست سیٹس کے لئے جانی جاتی ہیں۔

رپورٹس کی مانیں تو گنگوبائی کٹھیا وانی کا سیٹ ان کی پچھلی فلموں سے بھی زبردست ہے۔ ایسے میں جب عالیہ کو فلم کے سیٹ دیکھنے کا موقع ملا تو وہ بھی حیران رہ گئیں۔ ایک ذرائع نے بتایا کہ عالیہ سیٹ دیکھ کر حیران کی حیران رہ گئیں۔ گنگو بائی کا سیٹ نہ صرف لارجردن لائف ہے بلکہ سنجے بھنسالی کی پچھلی فلموں سے زیادہ گرانڈ اور خوبصورت ہے۔ اس بار سیٹ بنانے میں کئی ساری تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فلم گنگو بائی کٹھیاوانی اگلے سال 11 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

گنگو بائی کھٹاواڑی کی شوٹنگ ان دنوں بہت ہی بڑے وسیع اور شاندار سیٹس پر گورے گاوں میں جاری ہے۔ سنجے لیلا بھنسالی کے ڈائرکشن میں بن رہی اس فلم کو 11 ستمبر 2020 کو ریلیز کرنے کا منصوبہ بنالیا گیا ہے۔ فلم میں جہاں عالیہ بھٹ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ وہیں اب خبر ہے کہ اس فلم کی کاسٹ میں اجئے دیوگن اور عمران ہاشمی کو بھی لئے جانے کی اطلاع ملیہے۔ اس فلم میں بھنسالی اپنی تمام تر توانیاں جھونک رہے ہیں۔

Find Out More:

Related Articles: