ایم اے سلام
امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی کی فلم ”چہرے“ پچھلے کافی عرصہ سے خبروں میں ہے۔ اس فلم میں امیتابھ اور عمران کے علاوہ کرتی کھربنڈا کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ حالانکہ حال ہی میں خبر آئی کہ کرتی پہلے شیڈول کا شوٹنگ کے بعد اس فلم کو چھوڑ دیا ہے۔ اب فلم کے لئے نئی ہیروئین کو ڈھونڈا جارہا ہے۔ اس کے بعد خبر آرہی تھی کہ مونی رائے اور انکیتا لوکھنڈے سے کرتی کھربنڈہ والے رول کے لئے بات ہو رہی تھی۔ اب کچھ رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ مونی یا انکیتا نہیں بلکہ کرسٹل ڈیسوزا رول کو نبھانے جارہی ہیں۔ کرسٹل ڈیسوزا ٹی وی کی جانی مانی ایکٹریس ہے۔
انہیں ”ایک ہزاروں میں میری بہناں ہے“ ایک نئی پہچان“ اور ”برہا راکشس“ جیسے مشہور سیریلس میں کام کرچکی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ کرسٹل ڈیسوزا نے اس رول کے لئے آڈیشن دیا تھا اور اب انہیں یہ رول مل چکا ہے۔ بتادیں کہ کہا جارہا تھا کہ کرتی کو فلم میں شاہد کچھ انٹی میٹ سین کرنے پر احتراز تھا جس کے بعد انہوں نے یہ فلم چھوڑ دی تھی۔ اس فلم کو رومی جعفری ڈائرکٹ کررہے ہیں اور یہ اپریل 2020 میں ریلیز ہوگی۔
کرتی کھربنڈہ کو فی الحال کئی فلموں کے آفر ہیں اور وہ بیحد مصروف بھی ہیں۔ اکشے کمار کے ساتھ ہاوز فل 4 کرنے اور اسے ملی کامیابی کے بعد تو کرتی ہواوں میں اڑ رہی ہیں۔ ایسے میں جبکہ فلم ”چہرے“ میں امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی مرکزی کرداروں میں ہے اور بتایا تو یہ بھی جارہا ہے کہ اس فلم کی کہانی صرف اور صرف انہی دو کرداروں کے ارد گرد گھومتی ہے تو اس میں کرتی کا کام نہ کے برابر ہی رہ جاتا ہے۔ شاہد اسی وجہ کو لے کر سمجھا جاتا ہے کہ کرتی نے یہی فیصلہ کرتے ہوئے فلم چہرے سے اپنا ناطہ توڑ لیا ہے۔
Find Out More: