ایم اے سلام
عید اور سلمان خان کی فلمیں ایک دوسرے کا حصہ بن گئی ہے۔ سلمان خان اپنے پرستاروں کو اپنی نئی فلم عید کے تحفہ کے روپ میں دیتے ہیں۔ سال 2020 بھی اسی روایت کا حصہ بننے والا ہے۔ اداکار سلمان خان ڈائرکٹر پربھودیوا کی جانب سے ڈائرکٹ فلم ”رادھے“ کے ساتھ ایک بار پھر عید پر آنے والے ہیں۔ انہوں نے فلم دبنگ 3 کا پرموشن کرتے ہوئے اس نئی فلم کے بارے میں اطلاع دی اور بتایا کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے۔ خلاصہ کیا گیا کہ سلمان نے فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔
سلمان خان محبوب اسٹوڈیو میں ایک مہینے طویل شیڈول کے ساتھ رادھے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس شیڈول کو پورا کرنے کے بعد کچھ گانوں کی شوٹنگ کے لئے بیرون ممالک جانے سے پہلے دبنگ 3 کے پرموشن میں مصروف ہو جائیں گے۔ دبنگ 3 کے پرموشن کے دوران سلمان خان نے ٹوئٹ کیا۔ آپ نے پوچھا تھا دبنگ 3 کے بعد کیا اور کب یہ لوجواب رادھے سلمان خان نے خلاصہ کیا کہ کرسمس ہی نہیں بلکہ عید بھی سوپر اسپیشل ہوگی۔
سلمان خان نے 2003 میں ریلیز ان کی فلم تیرے نام میں رادھے کا کردار نبھایا تھا جس کی وجہ اس نئی فلم کو لے کر کئی طرح کے قیاس لگائے جارہے تھے۔ سلمان نے ان ساری خبروں کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ رادھے میرے کردار کا نام تیرے نام فلم میں تھا اور وانٹیڈ میں بھی میرے کردار کے لئے اسی نام کا استعمال کیا گیا۔ رادھے فلم پوری طرح سے الگ ہے اس کا وانٹیڈ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
Find Out More: