امتیاز علی مدھوبالا بائیوپک بنانے کی تیاری میں مصروف

Salam Abdul
ایم اے سلام

بالی ووڈ کی سب سے خوبصورت ایکٹریس مدھوبالا کی زندگی کو پردے پر دیکھنے کے لئے تیار ہو جائیے۔ مشہور فلم میکر امتیاز علی مدھوبالا کی بائیوپک بنانے جارہے ہیں۔ امتیاز علی لیگ سے ہٹکر فلمیں بنانے کے لئے پہچانے جاتے ہیں۔ انہوں نے جب وی میٹ ”لو آجکل“ راک اسٹار، اور ہائی وے جیسی سوپر ہٹ فلمیں بنائی ہیں۔ ذرائع کے مطابق امتیاز علی نے مدھوبالا کی بائیوپک کے لئے حقوق بھی حاصل کرلئے ہیں حالانکہ ابھی تک یہ صاف نہیں ہے کہ یہ فلم ہوگی یا ویب سیریز ابھی تک فلم کی اسٹار کاسٹ کا خلاصہ نہیں ہوا ہے۔

 ایک ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک کی مدھو بالا کے نام سے مشہور ایکٹریس پرینکا کنڈوال فلم میں لیڈ رول میں نظر آسکتی ہیں حالانکہ مدھو بالا کی بہن کرینہ کپور کو لیڈ رول میں دیکھنا چاہتی ہیں بتادیں کہ مدھو بالا کا اصلی نام ممتاز بیگم تھا۔ مدھو بالا نے فلم ”بنست“ سے بطور چائلڈ آرٹسٹ انٹری کی تھی پھر انہوں نے راجکپور کے ساتھ فلم ”نیل کمل“ سے لیڈرول میں بالی ووڈ میں داخلہ لیا تھا۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو امتیاز علی فی الحال اپنی نئی فلم میں مصروف ہیں جو آج کل کے نام سے بنائی جارہی ہے۔

فلم میں کارتک آرین اور سارا علی خان لیڈ رول میں نظر آئیں گے۔ فلم آج کل امتیاز کی ہی فلم ”لو آجکل“ کا سیکویل ہے۔ فلم اگلے سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز ہوگی۔اب یہ ک ہنا مشکل ہے کہ امتیاز علی اپنی اس مدھوبالا بائیوپک میں مدو کی زندگی کے کن کن حصوں اور واقعات کو پردہ سمیں پر پیش کرتے ہیں۔ مدھو بالا کا بچپن، جوانی اور رومانی زندگی کافی دلچسپ رہی ہے۔ دلیپ کمار سے لیکر کشور کمار تک کے ان کی زندگی ٹریجڈی سے بھری رہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ امتیاز علی کس دلچسپی سے مدھو بالا کی زندگی کو سلور اسکرین پر پیش کرتے ہیں۔

Find Out More:

Related Articles: