سلمان خان نے بھنسالی کے بعد انیں کی نوانٹری سیکویل بھی چھوڑ دی

Salam Abdul
ایم اے سلام

فلم انشا اللہ کے بعد سلمان خان نے ایک اور فلم سے اپنے ہاتھ کھینچ لئے ہے اور یہ انیس بزمی اور بونی کپور کی 14 سال پہلے آئی ”نوانٹری“ کی سیکویل ہے۔ کچھ وقت پہلے اس فلم سے سلمان خان کے چڑنے کی خبر بھی آئی تھی، لیکن جب بونی کپور کے بھائی اور اس کے مین لیڈ ایکٹر انیل کپور سے فلم کو لیکر پوچھا تو انہوں نے صاف لفظوں میں کہہ دیا کہ سلمان اس پراجکٹ کو نہیں کررہے ہیں۔

 انیل کپور نے کہا ہم لوگ فی الحال مرکزی کردار یعنی پریم کے لئے دوسرے اداکار کی تلاش میں ہے۔ یہ بات تو صاف ہے کہ سلمان اس فلم میں کوئی رول نہیں کررہے ہیں۔ باقی کرداروں کے لئے بھی کاٹنگ اور پریم کے کردار کے انتخاب کے بعد کی جائے گی۔ کہانی کے مطابق چونکہ اس فلم کے پہلے حصہ کو شائقین کے ایک بڑے گروپ نے پسند کیا تھا تو اس کے سیکویل کی کہانی بھی بتاتے چلیں۔

نوانٹری کے پارٹ 2 کا نام نوانٹری میں انٹری ہے۔ اس کا پلاٹ یقینا پچھلے والے سے بڑا ہے۔ پہلے والی فلم میں تین لڑکیاں اور تین لڑکے تھے۔ اس بار اس میں 10 ہیروئین اور 4 ہیرو ہوں گے۔ یہ پتی پتنی کے کھٹے میٹھے رشتوں کی کہانی ہے۔ کہانی یہ ہوگی کہ شو ہر کتے کی دم ہے اسے سدھرنا نہیں ہے۔ پتنیوں نے ٹھان رکھا ہے کہ یہ اپنے شوہروں کو سدھار کر ہی رہیں گی۔

Find Out More:

Related Articles: