شاہ رخ خان ڈائرکٹر ایٹلی کی فلم ”سنکی“ کریں گے

Salam Abdul
ایم اے سلام

بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان پچھلے طویل عرصہ سے اپنے پراجکٹس کو لیکر سرخیوں میں چل رہے ہیں۔ ان کا نام کئی فلموں کے ساتھ بھی جڑ چکا ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے کسی بھی پراجکٹ کو لیکر اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا، مانا جارہا ہےکہ وہ تمل فلموں کے سوپر اسٹار ڈائرکٹر اٹیلی کے ساتھ کام کرتے ہوں ٹوئٹر پر شاہ رخ اور اٹیلی سے جڑا یہ ایونٹ کافی وائرل بھی ہو رہا ہے۔ اٹیلی کی حالیہ ریلیز سوپر اسٹار وجئے اسٹار ”بینرل“ صرف 5 دنوں میں باکس آفس پر 200 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرچکی ہے۔ اس کے علاوہ ان کی پچھلی دو فلموں نے بھی باکس آفس پر بہترین مظاہرہ کیا تھا۔ فائنس مان رہے ہیں کہ ساوتھ اور بالی ووڈ کا یہ کامبنیشن شاہ رخ کے لئے بہترین ثابت ہوسکتا ہے اور شاہ رخ اس فلم کے ذریعہ اپنا شاندار کم بیک کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس فلم کا نام ”سنکی“ ہوسکتا ہے۔

 ایک اور باوثوق ذرائع کے مطابق فلم کے میکرز اس فلم کا نام ”سنکی“ کو لیکر متفق ہےں۔ شاہ رخ اس فلم میں ایک گرم دماغ اور غصیلے شخص کا کردار نبھا سکتے ہیں اور اس لئے یہ ٹائیٹل فلم کے لئے مناسب ہے۔ اس سے قبل شاہد کپور نے بھی ساوتھ ڈائرکٹر سندیپ ونگا کے ساتھ کام کرکے کبیر سنگھ جیسی بلاک بسٹر فلم دی تھی۔ یہ فلم شاہد کے کیریئر کی سب سے بڑی فلم ثابت ہوئی ہے۔ شاہد نے بھی ایک غصیلے اور کریزی میڈیکل پروفیشنل کا کردار نبھایا تھا۔ اٹیلی کے فائنس جہاں شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کو لیکر انہیں مبارکباد دے رہے ہیں وہیں کئی فائنس مان رہے ہیں کہ اس فلم کے ساتھ ہی ایک عدد سوپر ہٹ کی تلاش میں لوگ شاہ رخ کو آخر کار کامیابی مل سکتی ہے۔

یہاں بتادیں کہ شاہ رخ خان اپنی فلم زیرو کی بری طرح ناکامی کے بعد اسکرپٹس کے انتخاب میں کافی احتیاط برت رہے تھے۔ ان کے متعلق بہت ساری فلموں کے تعلق سے خبریں آئی لیکن ان کی تصدیق نہ ہوسکی لیکن ان میں کچھ خبریں ڈائرکٹر اٹیلی سے ان کی ملاقاتوں کی بھی آتی رہیں ایسے میں یہ اندازہ لگایا جانے لگا کہ وہ اٹیلی کی فلم کرسکتے ہیں اور اب ایسا ہی کچھ دکھائی دے رہا ہے۔


Find Out More:

Related Articles: