کیٹرینہ اور وکی کوشل کے پیار کی ہو رہی ہے شروعات

Salam Abdul
ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹریس کیٹرینہ کیف اور ایکٹر وکی کوشل نے بھلے ہی اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ ریلیشن شپ میں نہیں ہیں لیکن ایسی افواہیں اب بھی اڑ رہی ہیں کہ وہ دونوں ریلیشن شپ میں ہیں۔ حال ہی میں آئی ایک رپورٹ کے مطابق دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کیا ہے، لیکن دونوں کے ریلیشن کی دھیرے دھیرے شروعات ہو رہی ہے۔ رپورٹس میں یہ بتایا گیا ہے کہ کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل آفیشیلی ریلیشن شپ میں نہیں ہے لیکن ان دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گذارنا اور باتیں کرنا اچھا لگتا ہے۔

دونوں کو ایک دوسرے سے فون پر باتیں کرنا بھی کافی اچھا لگتا ہے۔ دونوں بناکسی کمٹمنٹ کے ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بتایا جارہا ہے کہ وہ بھلے ہی آفیشیل روپ سے ریلیشن شپ میں نہیں ہیں لیکن انہیں ایک دوسرے کے ساتھ وقت گذارنا اچھا لگتا ہے۔ ایسے میں یہ مانا جارہا ہے کہ یہ دونوں کے ریلیشن کی شروعات کا اشارہ ہے۔

کیٹرینہ اور وکی کے ریلیشن شپ کی یہ خبریں دیوالی کے آس پاس سے شروع ہوئی جو کہ اب کافی سرخیاں بٹور رہی ہے۔ لوگ سوشل میڈیا پر اس بارے میں کئی طرح کی باتیں کررہے ہیں۔ کچھ وقت پہلے آئی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ دونوں اسٹارس بہت جلد ایک فلم میں ساتھ کام کرسکتے ہیں۔ کچھ دن پہلے ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل کو دیئے انٹرویو میں کیٹرینہ نے ان افواہوں پر ری ایکشن دےتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کی افواہیں انہیں اب پریشان نہیں کرتی ہیں اور وہ اپنے کام پر زیادہ توجہ دیتی ہیں۔ اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یہ افواہیں ہماری زندگی کا حصہ ہے۔ اب میرے پاس وہ اعتماد ہے جو ان سبھی باتوں کو سمجھنے کے لئے جو لوگ کرتے ہیں یہی وہ چیز ہے کہ آپ کو بنائے رکھیگی۔


Find Out More:

Related Articles: