ایشمان کی فلم ”بالا“ کے زبردست کلکشن

Salam Abdul
ایم اے سلام

بالی ووڈ کے سوپر اسٹار ایشمان کھرانہ کی فلم ”بالا“ ریلیز ہوچکی ہے اس فلم میں ایشمان کھرانہ کی اداکاری اتنی زبردست ہے کہ ایک بار پھر سے وہ لوگوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس فلم کو لیکر لوگوں میں زبردست کریز دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس فلم میں ایشمان کھرانہ کے علاوہ بھومی پیڈنیکر اور یامی گوتم بھی ہے۔ جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے فلم کو دلچسپ بنایا ہے۔

فلم نے پہلے دن شاندار کمائی کی ہے۔ ڈریم گرل کے بعد ایک بار پھر ایشمان بالا کے ذریعہ دھوم مچارہے ہیں۔ فائنس کے درمیان فلم کو لے کر کریز دیکھنے کو مل رہا ہے۔ باکس آفس انڈیا کے مطابق بالا نے پہلے 30 فیصدی کمائی کی ہے۔ اس لحاظ سے فلم نے 8 سے 8.5 کروڑ روپیوں کی کمائی کرسکتی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ایسے تو فلم نے بمپر اوپننگ کی ہے لیکن ایشمان حال ہی میں آئی ڈریم گرل کے مطابق یہ کمائی تھوڑی کم سمجھی جارہی ہے۔

فلم کریٹکس فلم کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔ ایشمان کھرانہ کو اب بالی ووڈ کے سوپر اسٹار کا ٹائیٹل بھی دیا جانے لگا ہے کیونکہ ان کی وکی ڈونر سے لیکر بالا تک سبھی فلموں نے کسی نہ کسی طرح سو کروڑ اور اس سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ اب تو ایسے میں ایشمان نے اپنا معاوضہ بھی بڑھا دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے انہوں نے فی فلم اپنی فیس دو کروڑ سے بڑھاکر دس کروڑ کردی ہے۔ ان کی اور ایک فلم ”گلابو سیتابو“ مکمل ہوچکی ہے جس میں ایشمان نے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا ہے۔ ایشمان کی بگ بی والی یہ فلم 24 اپریل کو سال 2020 میں ریلیز ہوگی جس سے ایشمان کو کافی توقعات ہیں۔


Find Out More:

Related Articles: