تارا ستاریہ نے کھولا آدرجین سے اپنے رشتہ کا راز

Salam Abdul
ایم اے سلام

بالی ووڈ میں ستاروں کے افیر کی خبریں آئے دن آتی رہتی ہیں۔ ہر روز کسی نہ کسی ستارے کا ایک دوسرے کے ساتھ نام بھی جوڑا جاتا رہتا ہے۔ بیتے کئی دنوں سے ایکٹریس تارا ستاریہ کا نام کرینہ کپور کے کزن بھائی آدر جین کے ساتھ جوڑا جارہا ہے۔ دونوں کو اکثر ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے۔

اب تارا نے پہلی بار اپنے اور آدر کے رشتہ پر خاموشی توڑی ہے۔ تارا نے کبھی بھی اپنے رشتہ پر کچھ بھی نہیں کہا ہے لیکن اب اس ایکٹریس نے پہلی بار خاموشی توڑی ہے۔ میں اس پر کچھ بھی کہنا نہیں چاہتی ہوں لیکن ہم ساتھ میں ایک اچھا وقت گذارتے ہیں۔ ہم ساتھ ریسٹوران جاتے ہیں اور نئی نئی جگہ گھومتے ہیں۔

تارا نے کہا ہے کہ ابھی میں بس اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ ہم ایک دوسرے کو پچھلی دیوالی سے جانتے ہیں۔ ہم ساتھ میں دکھائی بھی دیتے ہیں اور تصاویر بھی لی جاتی ہیں حالانکہ تارا نے اپنے رشتہ پر مہر نہیں لگائی ہے لیکن اشاروں اشاروں میں ایکٹریس نے اس پر بہت کچھکہہ دیا ہے۔ ایکٹریس نے بتایا ہے کہ آدرجین کے ساتھ ایک خصوصیریلیشن شیر کرتی ہیں۔ تارانے اسٹوڈنٹ آف دا ایر سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔


Find Out More:

Related Articles: