ایشوریہ رائے کا منی رتنم کی نئی فلم میں ڈبل رول

Salam Abdul
ایم اے سلام

ایشوریہ رائے کافی عرصہ سے فلموں میں کم ہی نظر آرہی ہیں۔ ایشوریہ آخری بار فلم ”فنے خان“ میں نظر آئی تھیں۔ اس فلم میں انہوں نے سنگنگ سوپر اسٹار کا کردار نبھایا تھا۔ یہ فلم کامیاب ہو نہ سکی حالانکہ ایشوریہ کے کردار کو سراہا گیا تھا۔ ایشوریہ کے فائنس انہیں دوبارہ پردے پر دیکھنے کا انتظار کررہے یں۔ اب ایش کے چاہنے والوں کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ ایشوریہ رائے فلم ”ایرورگرو“ اور ”راون“ کے بعد ایک بار پھر فلمساز منی رتنم کے ساتھ کام کرنے جارہی ہیں۔ اس فلم میں وہ ڈبل رول میں نظر آئیں گی۔

 ایشوریہ نے کہا کہ منی رتنم کے ساتھ کام کرنا کافی اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا منی میرے گرو ہیں۔ منی رتنم کے ساتھ اپنی اگلی فلم کے بارے میں ایشوریہ نے کہا جب فلم ریلیز ہوگی تب اسے تجربہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بارے میں زیادہ بتانے سے فلم کا جادو کم ہو جائے گا۔ اس لئے میں کبھی بھی فلم کی کہانی کے بارے میں بات نہیں کرتی لیکن یہ فلم ایک ایسا تجربہ ہے جس کی وجہ سے میں اس کا انتظار کررہی ہوں۔

ویسے بھی ایشوریہ کے پاس اب کوئی دوسری فلم بھی نہیں ہے۔ منی رتنم جنہوں نے ایشوریہ رائے کو فلموں میں موقع دیا اور انہی کی وجہ سے ایشوریہ نے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور اچھا خاصہ نام کمایا اور ایک بالی ووڈ کے معتبر گھرانے کی بہو بھی بنیں۔ ایسے میں یہ سمجھنا غلط نہ ہوگا کہ ارادھیا کی پیدائش کے بعد فلموں سے دور ہو جانے والی ایشوریہ کی فلموں میں واپسی کی یہ دوسری پاری منی رتنم کی اس فلم سے ان کے کیریئر کو ایک نئی راہ دکھا سکتی ہے۔


Find Out More:

Related Articles: