”وار“ کا جادو ابھی بھی زوروں پر چل رہا ہے
ریتک روشن اور ٹائیگر شراف کی وار کا جادو باکس آفس پر جاری ہے۔ 31 ویں دن بھی وار نے سنیما گھروں میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے زبردست کمائی کی ہے۔ صرف ملک میں ہی نہیں بیرون ممالک میں بھی ”وار“ کا جادو رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ فلم کے شروعاتی ہندسوں کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ ”وار“ نے سابق میں 60 لاکھ روپیوں کی کمائی کی ہوگی۔ اس لحاظ سے یہ فلم 31 دنوں میں جملہ 300.74 کروڑ روپیوں کا کلکشن کرچکی ہے حالانکہ اس کے افیشیل ہندسے آنے ابھی باقی ہے ”وار“ کے سبھی ورژنس کی بات کریں تو فلم 315.50 کروڑ کا کلکشن کرچکی ہے۔ خاص بات تو یہ ہے کہ ”وار“ بیرون ممالک میں بھی 100 کروڑ روپیوں کا ہندسہ پار کرنے والی ہے۔ گاندھی جینتی کے موقع پر ریلیز ہوئی ریتک روشن اور ٹائیگر شراف کی ”وار“ نے پہلے دن ہی 50 کروڑ کا ہندسہ پار کردیا تھا۔ اس کے بعد روزانہ دھماکے پر دھماکہ کرتے ہوئے وار نے ”سلطان“ اور ”پدماوت“ کو بھی پچھاڑ دیا تھا۔ بتادیں ک ہ فلم ”وار“ کی کہانی کبیر، ریتک روشن اور خالد ٹائیگر شراف کی ہے۔ فلم میںحالات کچھ ایسے بنتے ہیں کہ استاد اور شاگرد ایک دوسرے سے ٹکرانے کو مجبور ہو جاتے ہیں۔ بے قابو استاد پر نکیل کسنے کے لئے شاگرد خالد کا استعمال کیا جاتا ہے اور پھر شروع ہوتے ہیں زبردست ایکشن بائیک، کار، ہیلی کاپٹر، برف، پیاڑ ہر جگہ ایکشن دیکھنے کو ملتا ہے۔ کہانی میں کئی زبردست ٹوسٹ بھی ڈالے گئے ہیں اور فلم کا اختتام بھی تھوڑا سرپرائزنگ دکھایا گیا ہے۔ ان سب سے الگ شائقین کو ”وار“ میں بھرپور تعداد میں ایکشن اور اسٹنٹس دیکھنے کو ملے۔