سدھارتھ شکلا کی سابق گرل فرینڈ شفالی زری والا کا بھی بگ باس کے گھر میں داخلہ

Salam Abdul
ایم اے سلام

بگ باس 13 میں آئے دن کچھ نہ کچھ نیا ٹوئسٹ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ چاہے گھر کا جھگڑا ہو یا نئے کانٹسٹنٹ کی انٹری اور یہ شو انہی وجوہات کی وجہ سے خبروں میں بنا ہوا ہے۔ اب اس شو والوں نے بگ باس کے گھر میں کانٹا لگا فیم گرل شفالی زری والا کو انٹری دی ہے۔ اس سے قبل وائلڈ کارڈ انٹری میں تین لوگوں کے سامنے آئے ان میں بھوجپوری فلموں کے اسٹار کیسری لال یادو، نیوزانالسٹ تحسین پونا والا اور یوٹیوبر ہندوستانی ببھاو کے نام شامل تھے اور اس ہفتہ ان سب کو بگ باس کے گھر میں داخلہ دے دیا گیا ہے، لیکن ان سب میں شفالی زری والا کی انٹری نے سب کو حیران کردیا ہے۔

 آپ کو بتادیں کہ شفالی اپنے میوزک ویڈیو کانٹا لگا سے کافی مشہور ہوئی تھیں۔ آج سے 16 سال پہلے آئے شفالی کے ویڈیو میں انہوں نے بولڈنس کی ساری حدیں پار کردی تھیں۔ کئی لوگوں نے تو ان کے اس گیت کو بیہودگی اور برہنگی تک مان لیا تھا۔ اس گیت سے مشہور ہونے کے بعد انہیں کئی ریالٹی شوز اور فلموں سے آفرز آنے شروع ہوگئے تھے۔

واضح ہو کہ بگ باس کے گھر میں بطور وائلڈ کارڈ انٹری کرنے والی شفالی زری والا نے مانا کے وہ کانٹسٹنٹ سدھارتھ شکلا کو ڈیٹ کرچکی ہیں۔ بگ باس کے پہلے مرحلہ کے فنالے کی وجہ گھر کے کچھ لوگ بے گھر ہوچکے ہیں، لیکن سیکریٹ روم میں تحسین پونا والا اور شفالی زری والا کی ہوئی بات چیت میں شفالی نے تحسین کو بتایا کہ وہ جانتی ہیں کہ سدھارتھ شکلا کیسے گیم کھیلتا ہے کیونکہ وہ انہیں ڈیٹ کرچکی ہیں۔ سدھارتھ شکلا کا نام گھر کی دوسری کانٹسٹنٹ رشمی دیسائی کے ساتھ بھی جڑا ہوا تھا۔ اس کی وجہ اب گھر میں سدھارتھ شکلا کی دوسری ایکس گرل فرینڈ ہوگی حالانکہ شفالی زری والا کی شادی ہوگئی ہے اور رشمی بھی کسی اور کے ساتھ ریلیشن میں ہے۔ اس بار کا بگ باس سلیبریٹی اسپیشل ہے۔ اس کی وجہ گھر کے سبھی کانٹسٹنٹس سلیبریٹی ہے۔ اس بار کے بگ باس میں کوئنہ مترا، سدھارتھ شکلا، دیولینا بھٹاچاریہ، رشمی دیسائی جیسے ستارے شامل ہےں۔ شفالی نے کہا کہ وہ سدھارتھ کو ڈیٹ کرچکی ہیں رشمی نے ان کے ساتھ کام کیا ہے تو وہ انہیں ڈیٹ کرچکی ہیں۔

Find Out More:

Related Articles: