سلمان خان ”رادھے“ کی شوٹنگ 4 نومبر سے شروع کریں گے
دبنگ سیریز میں چلبل پانڈے کا کردار نبھانے کے بعد سلمان خان ایک بار پھر پولیس آفیسر کے رول میں دکھائی دیں گے۔ وہ انڈیاز موسٹ وانٹیڈ پولیس آفیسر رادھے کے رول میں دکھائی دیں گے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ 4 نومبر سے شروع ہو جائے گی۔ ایک تصویر سامنے آئی ہے جس سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ فلم عید 2020 کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ بالی ووڈ کے سنیما آٹو گرافر ایانکا بوس نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں ایک تصویر شیر کی ہے جس میں فلم کی شوٹنگ کا شیڈول دکھائی دے رہا ہے۔ اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا ”لاکڈ اور لوڈڈ“ کوئی اندازہ کونسی فلم عید بتایا جارہا ہے کہ فلم کو دبنگ 3 کے ڈائرکٹر پربھودیوا ہی ڈائرکٹ کریں گے اور یہ 2017 میں ائی کورین فلم ”دا آوٹ لاک“ کا ری میک ہوگی۔ فلم کی کہانی ایک ایسے پولیس آفیسر کی کہانی ہے جسے شہر میں ہونے والے گینگ وار کو ختم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس دوران سلمان نے حال ہی میں اپنی فلم دبنگ 3 کی شوٹنگ پوری کرلی ہے۔ فلم میں ان کے ساتھ سوناکشی سنہا، سدیپ کچا اور ارباز خان دکھائی دیں گے۔ اس کے علاوہ فلم میں مہیش منجریکر کی بیٹی سائی بھی ڈیبو کرنے جارہی ہے۔ یہ فلم 20 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔