وندو اور فرح ناز کے فرزند فتح رندھاوا کا ”دوستانہ 2“ سے فلموں میں داخلہ

Salam Abdul
ایم اے سلام

کرن جوہر اپنی فلم ”دوستانہ 2“ کی وجہ سرخیوں میں ہے۔ حال ہی میں اعلان ہوا تھا کہ اس فلم کے ساتھ ہی وہ ٹی وی ایکٹر لکشے کو لانچ کرنے جارہے ہیں۔ اب رپورٹس ائی ہے کہ اس فلم کے ساتھ ہی وندو دارا سنگھ کے بیٹے فتح رندھاوا بھی اپنے کیریئر کی شروعات کرنے جارہے ہیں۔ عالیہ بھٹ، ورون دھون، سدھارتھ ملہوترا اور اننیا پانڈے جیسے اسٹار کڈز کو لانچ کرچکے کرن کی اس فلم میں تیسرے لیڈ کردار کے طور پر کارتک آرین اور جہانوی کپور جیسے ستارے بھی نظر آئیں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق کرن فتح کے ڈبیو کو لیکر کافی خوش ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ فتح ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا کی طرح بالی ووڈ میں اپنے آپ کو قائم کرسکتے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک اس معاملہ میں آفیشیل کنفرمیشن نہیں آیا ہے لیکن وندو دارا سنگھ اپنے بیٹے کے ڈبیو کو لے کر کافی خوش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فتح نے پچھلے چار سالوں میں ایکٹنگ کو لیکر کافی محنت کی ہے۔ بتاتے چلیں کہ 23 سالہ فتح رندھاوا اداکار وندو دارا سنگھ اور مشہور بالی ووڈ ایکٹریس فرح ناز کے فرزند ہیں۔ فرح ناز نے سال 1985 میں یش چوپڑہ کی فلم ”فاصلے“ سے فلموں میں قدم رکھا تھا۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں نصیب اپنا اپنا، ایماندار، ہمارا خاندان، نقاب، یتیم، باپ نمبری بیٹا دس نمبری، بے گناہ، بھائی ہوتو ایسا اور سوتیلا بھائی جیسی فلموں میں کام کیا۔ انہیں راجیش کھنہ، رشی کپور، سنجے دت، سنی دیول، انیل کپور، جیکی شراف، متھن چکرورتی، گویندا، آدتیہ پنچولی اور عامر خان جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔ انہوں نے وندو دارا سنگھ سے شادی کے بعد فلموں سے دوری اختیار کرلی ۔ وندو سے انہیں ایک لڑکا فتح رندھاوا ہے۔ ان سے علیحدگی کے بعد سال 2003 میں فرح نے ایکٹر سمیت سہگل سے دوسری شادی کی۔ فتح رندھاوا نے کرن جوہر کی فلم ”دوستانہ 2“ سائن کرلی ہے جس میں وہ سکنڈ لیڈ میں نظر آئیں گے۔ فلم کا مرکزی کردار کارتک آرین نبھا رہے ہیں۔


Find Out More:

Related Articles: