نواز الدین صدیقی تین تین پراجکٹس میں مصروف

Salam Abdul
ایم اے سلام

نواز الدین صدیقی ان دنوں سب سے زیادہ مصروف اداکاراوں میں سے ایک ہیں۔ نواز ایک ساتھ تین فلموں میں مصروف ہیں۔ اس اعتبار سے وہ اگلے دو تین ماہ تک بے حد مصروف رہنے والے ہیں۔ فی الحال وہ اپنے بھائی شمس نواب صدیقی کی فلم ”بولے چوڑیاں“ کی شوٹنگ کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ ”ڈسٹی ٹومیٹ رسٹی“ کی میں بھی مصروف ہیں۔ ان دنوں کے بعد وہ اپنے انٹری نیشنل پراجکٹ میں مصروف ہو جائیں گے۔ ”بولے چوڑیاں“ کی کہانی ممبئی سے دھرم شالہ جانے والے لڑکے کی ہے اس کا زیادہ ترشوٹ ریئل لوکیشن پر ہی کیا جائے گا۔

 اس کے بعد نواز امریکہ میں تقریباً ایک ماہ تک ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ میں مصروف رہیں گے اس کے علاوہ وہ سدھیر مشرا کی اگلی فلم ”جامن جوزف“ کی کتاب سیریس میں بھی نظر آئیں گے۔ اپنے مصروف شیڈول کو لے کر نواز کہتے ہیں ہاں میرے پاس کافی پراجکٹس ہیں۔ میں بہت کام کرنا بھی چاہتا ہوں مصروفیت کی وجہ اپنے ویب شو سیکریٹ گیم کے دوسرے سیزن کا پروموشن نہیں کر پایا۔ ان کی فلم ڈسٹی ٹومیٹ رسٹی کو ڈائرکٹر گلین برسٹوز ڈائرکٹ کررہے ہیں۔

نواز الدین صدیقی حالیہ ریلیز اکشے کمار اسٹار فلم ہاوز فل 4 کے ایک چھوٹے سے کردار میں بھی نظر آئے تھے۔ ویسے ان کے پاس کئی ایک بڑے پراجکٹس بھی ہیں جن میں وہ اتھیاشیٹی کے ساتھ فلم ”موتی چور چکنا چور“ میں نظر آئیں گے۔ انہیں کریش 4 میں بھی فائنل کرلیا گیا ہے۔ سال 1999 میں آئی عامر خان اسٹار سرفورش میں ایک چھوٹا سا کردار کرنے والے نواز الدین سال 2019 تک ایک بہت بڑے اداکار بن کر ابھرے ہیں۔ ان سے فلم انڈسٹری کو آگے بھی بہت ساری توقعات ہےں۔


Find Out More:

Related Articles: