کپور خاندان میں جلد ہی شہنائی بجنے والی ہے

Salam Abdul
ایم اے سلام

کپور فیملی میں جلد ہی شہنائی بجنے والی ہے۔ کرشمہ کپور نے ایک تصویر شیر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے کزن اور ایکٹر ارمان جین اپنی گرل فرینڈ انیا ملہوترہ کے ساتھ سگائی کرلی ہے۔ تصویروں کے ساتھ کرشمہ نے لکھا صرف پیار سگائی کی تصویروں میں ارمان کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر انیا کو پرپوز کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ایک اور تصویر میں ارمان اور انیا مل کر کیک کاٹتے دیکھے گئے۔

بتادیں کہ ارمان اور انیا ملہوترا طویل وقت سے ساتھ میں ہیں۔ 2014 میں دونوں کے رشتہ پر خبر آئی تھی لیکن اس وقت ارمان نے ان خبروں کی ترردید کردی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اور انیا اچھے دوست ہیں اور بچپن سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ بتادیں کہ ارمان جین راجکپور کی بیٹی ریما جین کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے کرن جوہر کے پروڈکشن میں بنی فلم اسٹوڈنٹ آف دا ایر میں بطور اسسٹنٹ کام کیا تھا۔ 2014 میں انہوں نے فلم ”لیکر ہم دیوانہ دل“ سے بالی ووڈ میں ڈبیو کیا تھا لیکن فلم باکس آفس پر فلاپ رہی اور ارمان کے کیریئر کی گاڑی بھی آگے نہیں بڑھ پائی۔

اپنی پہلی فلم کی بری طرح ناکامی کے بعد ارمان جین نے تقریباً فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ نہ ہی ان کے پاس فی الحال کوئی فلمیں ہیں اور نہ ہی آفرز ایسے میں ارمان نے اپنی شادی کا فیصلہ کرکے صحیح قدم اٹھایا ہے۔ انہیں توقع تھی کہ ان کی پہلی فلم ”لیکر ہم دیوانہ دل“ اگر کامیاب ہو جاتی تو وہ کسی نہ کسی طرح رنبیر کپور کی طرح بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنالیتے لیکن ایسا نہیں ہوا۔


Find Out More:

Related Articles: