سلمان خان اب دشاپٹانی کے ساتھ ”کک 2“ میں نظر آئیں گے

Salam Abdul
ایم اے سلام

سلمان خان اور دشا پٹانی جلد ہی کک 2 میں ایک ساتھ کام کریں گے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ اس فلم میں جیکلین فرنانڈیز کے علاوہ دشا پٹانی کے ساتھ بھی سلمان رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔ ساجد نڈیاڈوالا اپنی سوپر ہٹ فلم ”کک“ کا سیکویل بنانے جارہے ہیں۔ سلمان ان دنوں دبنگ 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس لئے یہ فلم اب تک شروع نہیں ہو پائی ہے۔

اس سال کے اختتام سے سلمان کک 2 کی شوٹنگ شروع کرسکتے ہیں۔ فی الحال نڈیاڈوالا فلم کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اسکرپٹ کو آخری روپ دیا جارہا ہے اور اسٹار کاسٹ پر بھی غور کیا جارہا ہے کہا جارہا ہیکہ کک 2 میں دو ہیروئین ہوں گی۔ ساجد کے جیکلین سے بہترین تعلقات ہیں اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ ایک ہیروئین کے روپ میں جیکلین ہو اور دوسری ہیروئین کے روپ میں دشا پٹانی کا نام لیا جارہا ہے۔ سلمان کے ساتھ دشا بھارت میں کام کرچکی ہیں اور دشا سے سلمان خان متاثر ہیں۔ انہوں نے ہی دشا کے نام کی سفارش کی ہے۔

ویسے کک 2 کے لئے ابھی کافی وقت ہے کیونکہ ساجد نڈیاڈوالا کے مطابق ابھی اس کی اسکرپٹ پر کام چل رہا ہے اور اسکرپٹ کی تکمیل تک 3 تا 6 ماہ کا وقت درکار ہے۔ ایسے میں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کے کک کے سیٹ پر پہنچنے میں 2020 ہوسکتا ہے۔ اس رفتار سے فلم فلور پر جاتی ہے تو اس کی تکمیل آئندہ سال مکمل ہوگی اور ہوسکتا ہے اسے اگلے سال دسمبر میں یا پھر سال 2021 میں عید کے موقع پر ریلیز کیا جاسکتا ہے۔


Find Out More:

Related Articles: