سشانت سارا علی خان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے
سارا علی خان نے سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم کیدرناتھ سے بالی ووڈ ڈبیو کیا ہے۔ دونوں کی جوڑی کو پسند بھی کیا گیا ہے، لیکن لگتا ہے کہ یہ جوڑی پھر کبھی پردے پر ساتھ نظر نہیں آئے گی کیونکہ سشانت نے سارا کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے سارا سے اتنی زیادہ دوری بنالی ہے کہ فلم تو کیا وہ چند منٹوں کی ایڈ فلم بھی سارا کے ساتھ کرنا نہیں چاہتے۔ ایک نیوز پورٹل کی خبر کے مطابق سشانت نے ایک الکٹرانکس کمپنی کے ایڈ کو صرف اس لئے چھوڑ دیا ہے کیونکہ اس میں انہیں سارا کے ساتھ کام کرنا تھا۔ واضح ہو کہ کچھ دنوں پہلے تک سارا اور سشانت کے درمیان ریلیشن کی خوب باتیں ہو رہی تھیں۔ کیدرناتھ کی شوٹنگ کے دوران دونوں کی نزدیکیاں بڑھنے کی کافی خبریں آئی تھیں لیکن سارا کی ماں امریتا سنگھ کی نصیحت کے بعد سارا نے سشانت سے کنارہ کرلیا۔ ان دنوں کارتک آرین کے ساتھ ان کے لنک اپ کی خوب خبریں آرہی ہیں۔ دوسری جانب سشانت کی زندگی میں ریا چکرورتی کے آنے کی خبر ہے۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو سشانت کی فلم چھچھورے ریلیز ہوچکی ہے جو باکس آفس پر اچھی کمائی کی ہے۔سشانت سنگھ راج پوتھ اپنا کیریئر ٹی سیریل سے شروع کئے تھے۔ وہ اس کیریکٹر سے مشہور بھی ہوئے۔ اس کے بعد انہیں فلموں کے آفرس آنے شروع ہوگئے اور وہ اس طرف بھی کافی مشہور اور مصروف بھی ہیں۔ انہوں نے دھونی پر بنی فلم میں بھی اس کردار کا رول نبھایا تھا۔ جب بات آتی ہے سارا علی خان کی تو وہ بھی مشہور ایکٹر سیف علی خان کی بیٹی ہیں۔ انہیں بھی اس انڈسٹری میں اچھی ہی شہرت مل رہی ہے کیونکہ ٹی پر بھی ان کو اڈورٹائزمنٹس ملنی شروع ہوگئیں اور اس میں وہ بہت مصروف رہتی ہیں۔