کنگنا رناوت منی ”کارنیکا“ کے بعد اب جیہ للیتا کے کردار میں

Salam Abdul
ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹریس کنگنا رناوت منی کارنیکا کے بعد سابق ٹامل ناڈو چیف منسٹر جیہ للیتا کے کردار میں نظر آئیں گی۔ مشہور تمل فلمساز اے ایل وجئے جیہ للیتا کی زندگی پر فلم بنانے جارہے ہیں اور اس فلم کے مرکزی کردار کے لئے انہوں نے کنگنا رناوت کو سائن کرلیا ہے۔ اس کردار کو پوری شدت سے نبھانے کے لئے کنگنا ان دنوں سخت محنت کررہی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ وہ تمل زبان بھی سیکھ رہی ہیں۔

 تمل اور ہندی کے علاوہ دوسری زبانوں میں بننے جارہی اس فلم کا ٹائٹل وجئے نے تمل میں ”تلائیوی“ اور ہندی میں ”جیہ“ رکھا ہے۔ بتاتے چلیں کہ کنگنا اس وقت بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ پانے والی ایکٹریسوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے تاحال تین نیشنل فلم ایوارڈز چار فلم فیر ایوارڈس بھی حاصل کئے ہیں۔ 32 سالہ اس ایکٹریس کی حالیہ ریلیز فلم منی کارنیکا دی کوئین تھی ان کی زیر تکمیل فلموں میں ”منٹل ہے کیا“ اور ”پنگا“ شامل ہے۔

کنگنا رناوت ان دنوں کافی سوچ سمجھ کر فلمیں کررہی ہیں اور وہی فلمیں سائن کررہی ہیں جن کے کردار انہوں نے اب تک اپنی دوسری فلموں مےں نہیں کئے۔ کنگنا نے منی کارینکا میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ڈائرکشن کی تکنیک سے بھی واقف ہوچکی ہیں۔ کنگنا کے بارے میں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ وہ اپنے دم پر کسی بھی فلم کو سو کروڑ کلب میں داخلہ دلاسکتی ہیں کیونکہ انہوں نے اب تک جتنی بھی ہیروئین اورینٹیڈ فلمیں کی ہیں وہ سب کی سب باکسآفس پر زبردست کلکشن کرچکی ہیں۔


Find Out More:

Related Articles: