ٹائیگر کی ریمبو ری میک کی شوٹنگ کا جلد آغاز

Salam Abdul
ایم اے سلام

ٹائیگر شراف جلد ہی باغی فرنچائزی کی تیسری فلم پر کام شروع کرنے والے ہیں۔ اس فلم کے بعد وہ ہالی ووڈ کی ہٹ فلم ریمبو کے ری میک پر کام شروع کریں گے۔ اس فلم کا اعلان کافی وقت پہلے ہوا تھا۔ ٹائیگر بتاتے ہیں اس سال میرا شیڈول بیحد مصروف ہے۔ ابھی ریتک روشن کے ساتھ ایک فلم کررہا ہوں۔ اس کے دو ایکشن سیکوینس کے لئے ہم جلد ہی شوٹ کریں گے۔ اس کے بعد باغی 3 میں مصروف ہو جاوںگا۔ اگلے سال تک اس فلم کو مکمل کرنے کے بعد میں ریمبو 3 پر کام شروع کروں گا۔ ریمبو کے ہندی ری میک کا ڈائرکشن سدھارتھ آنند کریں گے۔

ٹائیگر شراف کی فلم وار ان دنوں سرخیوں میں ہے جس میں وہ ریتک روشن کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ کافی بڑے بجٹ سے بنائی جارہی اس فلم میں ٹائیگر اور ریتک کے ایکشن سیکوینس پر پانی کی طرح پیسہ بہایا جارہا ہے۔ اس فلم کے ایکشن سین کو ساوتھ کورین ایکشن ڈائرکٹر سی یانگ اوہونے ڈائرکٹ کیا ہے۔ یہ فلم 2 اکتوبر کو ریلیز کی جارہی ہے۔

قارئین جیسا کہ ہم نے آپ کو پہلے بھی یہ بتادیا ہے کہ ایک ایک اداکار جیکی شراف کے بیٹے ہیں اور جیکی شراف بھی سبھاش گھئی کے پسندیدہ ہیروز میں سے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹائیگر شراف کی پہلی فلم ہیرو پنتی تھی جو تلگو فلم کا ری میک ہے اور اس فلم میں ان کے مقابل ہیروئن کا کردار کیرتی سنن نے نبھایا تھا۔ تلگو فلم میں الو ارجن نے یہ کردار نبھایا تھا۔


Find Out More:

Related Articles: