”وار“ کے میگا بجٹ ہولی گیت کے ویڈیو کی ریلیز

Salam Abdul
ایم اے سلام

ریتک روشن اور ٹائیگر شراف کی اسٹار کاسٹ پر بننے والی سب سے بڑی اور ایکشن کے زبردست مناظر کو پیش کرتی فلم ”وار“ میں ریتک اور ٹائیگر شراف پر فلمائے گئے ایک ہولی کے گیت ”جئے جئے شیوشنکر“ کو ریلیز کیا گیا ہے جسے بہت ہی بڑے کینویس پر شوٹ کیا گیا ہے۔ اس گیت کے لئے ریتک اور ٹائیگر نے مسلسل تین ہفتوں تک ریہرسل کیا۔

 باسکو اور سیزر کی کوریوگرافی میں پکچرائز کئے گئے اس ہولی گیت میں 500 ڈانسرس نے حصہ لیا۔ بالی ووڈ کے دو زبردست ایکشن اور ڈانس ہیرو کہے جانے والے ریتک روشن اور ٹائیگر شراف نے بہت ہی زبردست انداز میں اسے بڑی محنت کے ساتھ فلمایا جسے نوجوانوں میں خوب پسند کیا جارہا ہے۔ ڈائرکٹر سدھارتھ کے مطابق یہ اب تک کا سلور اسکرین پر سب سے بڑا ڈانس پکچرائزیشن ہوگا جسے عوام سلولائیڈ پر دیکھ سکے گی۔

 ویڈیو کے ریلیز ہوتے ہی اس نے عوام میں دھوم مچادی ہے۔ فلم کے جان کا جو کھم بھرے ایکشن سین بھی عوام کو بے چین کررہے ہیں۔ واضح ہوکہ اس فلم کو 7 مختلف ممالک کے 15 بڑے شہروں میں شوٹ کیا گیا۔ فلم کی خاص بات یہ ہوگی کہ ریتک اور ٹائیگر کو زمین، پانی، برف اور ہوا میں لڑتے ہوئے دکھایا جائے گا۔ یش راج فلمس کے بینر پر بنی یہ فلم ”وار“ ہندی کے علاوہ تلگو اور تمل میں گاندھی جینتی کے موقع پر 2 اکتوبر کو ریلیز کی جارہی ہے جس میں وانی کپور نے ریتک کے مقابل لیڈ رول کیا ہے۔


Find Out More:

Related Articles: