کپل شرما دسمبر میں باپ بن جائیں گے
ٹی وی کے اسٹانڈ اپ کامیڈین کپل شرما جلد ہی باپ بننے والے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی پتنی گنی چترتھ کے ساتھ کچھ وقت گذارنے کے لئے اپنے شو داکپل شرما شو سے بریک لیا تھا۔ تقریباً 10 دن کے اس بریک کے دوران کپل گنی کے ساتھ کینیڈا گئے تھے جہاں کے کچھ ویڈیو اور فوٹوز بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر شیر کئے تھے۔ اب سننے میں آرہا ہے کہ کپل نے پھر سے چھٹی کی درخواست دی ہے۔ اور اس بار وہ 20 دن کا بریک لینا چاہتے ہیں۔ شو سے جڑے ایک قریبی ذرائع کے مطابق جب سے کپل کو پتہ چلا ہے کہ وہ باپ بننے والے ہیں ان کا برتاو پوری طرح سے بدل چکا ہے۔ کپل سیٹ پر پوری طرح سے پازیٹیو رہتے ہیں اور بالکل تناو میں نہیں آتے۔ موقع ملتے ہی وہ گنی کے ساتھ وقت گذارنے کے لئے گھر چلے جاتے ہیں۔ کپل نے اس بات کا خلاصہ کردیا ہے کہ وہ دسمبر میں باپ بننے والے ہیں کپل نے گنی سے 12 دسمبر 2018 کو شادی کی تھی اس کے بعد کپل نے ممبئی آکر شادی کا استقبالیہ دیا تھا۔ قارئین آپ کو یاد ہوگا شاید یہ اپنا کیریئر دی گریٹ انڈین لافٹر چیالنج سے کیا تھا۔ اس میں بھی لوگوں نے انہیں کافی پسندکیا کیا۔ ان کے سنس آف ہیومر کو لوگ بہت پسند کرتے ہیں اور یہ بڑے ہی حاضر جواب ہیں۔ بہت جلد ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرلیتے ہیں۔