تبو اور سیف علی خان 20 سال بعد پھر ایک ساتھ
سیف علی خان کی فلم ”جوانی جان من“ کا اعلان کچھ دنوں پہلے ہی ہوا۔ پچھلے کچھ دنوں سے ایک تصویر دیکھ کر لگاتار ایسی خبریں آتی رہی ہیں کہ اس فلم میں ان کے ساتھ کرینہ کپور نظر آئیں گی، لیکن اب یہ صاف ہوگیا ہے کہ اس میں کرینہ ہیں بلکہ تبو نظر آئیں گی۔ دراصل پچھلے دنوں اس فلم کی لیڈنگ ایکٹریس کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیر کی گئی جس میں چہرہ نظر نہیں آرہا تھا۔ اسے دیکھ کر یہ قیاس لگائے گئے کہ یہ کرینہ کپور ہے اب تبو نے خود ہی سوشل میڈیا کے ذریعہ اطلاع دی ہے کہ وہ اس فلم میں نظر آنے والی ہیں۔ تبو نے اپنے انسٹا گرام پر اپنا پہلا لک دکھایا ہے۔ اس میں یہ ایکٹریس ایئرپورٹ پر کھڑی نظر آرہی ہیں۔ تقریباً 20 سال بعد پردے پر اب سیف علی خان اور تبو کی جوڑی ایک بار پھر دکھائی دے گی۔ پچھلی بار یہ جوڑی فلم ”ہم ساتھ ساتھ ہیں“ میں دےکھی گئی تھی۔یاد رہے کہ ہم ساتھ ساتھ ہیں میں منیش بیہل ، سونالی بیندرے، سلمان خان، کرشمہ کپوربھی مرکزی کردار میں تھے۔ واضح رہے کہ سیف علی خان سابق کرکٹر منصور علی خان پٹوڈی کے بیٹے ہیں اور یہ نوابی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے پہلی شادی امریتا سنگھ کے ساتھ کی تھی جن سے ان کو دو بچے ہیں ایک سارا علی خان اور ابراہیم علی خان ۔ امریتا اور سیف کی علیحدگی ہونے کے بعد سیف نے دوسری شادی کرینہ کپور سے کی ہے جن سے انہیں ایک بیٹا ہے جس کا نام تیمور ہے۔