کے جی ایف 2 کی حیدرآباد میں شوٹنگ مکمل

Salam Abdul
ایم اے سلام

پچھلے سال ریلیز ہوئی فلم ”کے جی ایف“ نے سبھی زبانوں میں سوپر ہٹ ہوکر سبھی کو چونکا دیا تھا۔ ہر عمر کے شائقین نے اسے سراہا اور ایک ہی فلم کی کامیابی کے بعد فلم کے ہیرو یش کو آل انڈیا اسٹار کہا گیا۔ ساتھ ہی ڈائرکٹر پرشانت نیل کی بھی سبھی زبانوں کے فلمی صنعتوں میں تعریف ہوئی۔ اسی وجہ سے فلم کے جی ایف کی ٹیم نے اس کا دوسرا حصہ ”کے جی ایف 2“ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پچھلے کچھ عرصہ سے کے جی ایف 2 کی شوٹنگ تیزی سے کی جارہی ہے۔ ان دنوں اس فلم کی شوٹنگ حیدرآباد میں چل رہی ہے جہاں پر ہیرو یش پر فلم کے اہم مناظر کو فلمایا جارہا ہے۔ اس فلم کو بھی سبھی زبانوں میں ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ فلم کے جی ایف 2 میں ویلن کے روپ میں بالی ووڈ اداکار سنجے دت نظر آئیں گے۔ حال ہی میں ان کے کردار سے متعلق پوسٹر کو ریلیز کیا گیا۔ ساتھ ہی فلم میں روینہ ٹنڈن بھی نظر آئیں گے۔

بتاتے چلیں کہ کے جی ایف 2 ایک مکمل ایکشن فلم ہے جو اگلے سال ریلیز ہوگی یہ پہلی فلم ہوگی جب بالی ووڈ اسٹار سنجے دت اس فلم میں نگیٹو رول کررہے ہیں کنڑ میں بن رہی اس فلم کو ساتھے ساتھ ہندی کے علاوہ ملیالم تمل، اور تلگو میں بھی ڈب کرلیا جارہا ہے پرشانت نیل کے ڈائرکشن میں بن رہی اس فلم کو وجئے اور بھومک پروڈیوس کررہے ہیں۔ فلم کے لیڈ ایکٹرز یاش اور سنجے دت میں فلم کو اپریل 2020 میں ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ فلم کے دیگر اہم کرداروں میں روینہ ٹنڈن، سری نیدھی شیٹی اننت ناگ، مالویکا اونیاش، اچوتھ کمار وغیرہ شامل ہیں۔


Find Out More:

Related Articles: