شلپا شیٹی کی 12 سال بعد پھر سے فلموں میں واپسی
بالی ووڈ کی فٹنس آئیکان مانی جانے والی شلپا شیٹی کو بالی ووڈ کا حصہ بنے 25 سال ہوچکے ہیں حالانکہ اس دوران اب 12 سال ہوگئے ہیں۔ جب ہم نے شلپا کو بڑے پردے پر دیکھا بلکہ وہ چھوٹی اسکرین، ریالٹی شوز میں برابر، نظر آتی رہیں لیکن اب شلپا کے چاہنے والوں کے لئے خوشخبری ہے۔ 12 سال کے بعد شلپا شیٹی ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کرنے جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق شلپا دلجیت دو سانجھ، یامی گوتم کی کامیڈی فلم کے ساتھ 12 سال بعد بڑے پردے پر واپسی کررہی ہیں حالانکہ فلم کا نام اب تک طے نہیں ہوا ہے ۔ یہ فلم فلم میکر عزیز مرزا کے فرزند ہارون اے مرزا کے ڈائرکشن میں بننے جارہی ہے۔ فلم میں شلپا ایک رائٹر کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔ لندن اور گریس میں ایک ماہ کی چھٹی کے بعد وہ اگست کے پہلے ہفتہ میں ممبئی واپس ہو کر شوٹنگ شروع کردیں گی۔ بتادیں کہ شلپا نے عباس مستان کی 1993 کی تھرلر بازیگر میں شاہ رخ خان اور کاجول کے ساتھ کیریئر کی شروعات کی تھی اور ان کی آخری فلم 2007 میں ریلیز ہوئی تھی اس کے بعد انہیں اوم شانتی اوم، دوستانہ جیسی فلموں میں مہمان رول میں ہی دیکھا گیا۔