مس ورلڈ مانوشی چلرکا پتھروی راج چوہان سے بالی ووڈ میں داخلہ اکشے کمار ہوں گے ہیرو

Salam Abdul
مس ورلڈ مانوشی چلرکا پتھروی راج چوہان سے بالی ووڈ میں داخلہ اکشے کمار ہوں گے ہیرو

ایم اے سلام

اکشے کمار ان دنوں اپنی فلم مشن منگل کی کامیابی کو انجوائے کر رہے ہیں۔ اکشے کمار کے پاس سوریہ ونشی، بچن پانڈے، لکشمی بم کے علاوہ کئی فلموں کی لائن لگی ہوئی ہے۔ اتنی فلمیں لائن میں ہونے کے باوجود اکشے کمار کے پاس لگاتار دوسری فلموں کے لئے بھی آفر آرہے ہیں۔ اب خبر ہے کہ انہیں یش راج فلمس کے بینر تلے کام کرنے کا آفر ملا ہے۔

یہ فلم پرتھوی راج چوہان کی زندگی پر مبنی ہوگی۔ یہ ایک تاریخی فلم ہے۔ فلم پرتھوی راج چوہان کی کاسٹنگ تقریباً طے ہوچکی ہے۔ فلم میں اکشے پرتھوی راج کا کردار نبھائیں گے اور یہ پرتھوی راج اور قنوج کی راجکماری کی پریم کہانی بھی دکھائی جائے گی۔ خبروں کی مانیں تو راجکماری کے کردار کے لئے مس ورلڈ مانوشی چلر کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

مانوشی چلر سال 2017 میں مس ورلڈ منتخب ہوئی تھیں۔ یہ خطاب جیتنے کے بعد ان کے پاس کئی فلموں کے آفر آئے لیکن انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا۔ اس وقت مانوشی کئی ڈانس ایکٹنگ کی ورک شاپس اٹنڈ کررہی ہیں۔ ساتھ ہی وہ پہلے ہی تاریخی فلم کو ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ اب دیکھتے ہیں کہ اکشے کے ساتھ مانوشی کا بگ بالی ووڈ ڈبیو کتنا کامیاب رہتا ہے۔


Find Out More:

Related Articles: