ساوتھ سوپر اسٹار پربھاس دیپیکا پڈوکون کے ساتھ پہلی بار

Salam Abdul
ایم اے سلام

ساوتھ کے سوپر اسٹار باہوبلی فیم اداکار پربھاس جلد ہی دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اسکرین شیر کرتے نظر آئیں گے۔ پربھاس نے باہوبلی کے دونوں حصوں کے بعد ”ساہو“ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ فلم باکس آفس پر امید کے مطابق مظاہرہ نہیں کر پائی تھی۔ پربھاس اب اپنی اپ کمنگ فلم پر فوکس کررہے ہیں۔ اس میں وہ سوپر ہیرو کے رول میں نظر آئیں گے۔

کہا جارہا ہے کہ وہ ناگا اشون کی فلم میں نظر آئیں گے اور اس میں ان کے مقابل دیپیکا پڈوکون ہوں گی، حالانکہ اس بارے میں ابھی کوئی آفیشیل اعلان نہیں ہوا ہے۔ پربھاس ابھی پوجا ہیگڈے کے ساتھ ایک فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں۔ اس کے ختم ہوتے ہی نئی فلم کی شوٹنگ شروع کی جائے گی۔ وہیں دیپیکا پڈوکون ٹریپل ایکس XXX دا ریٹرن آف جینڈرکیج سے ہالی ووڈ ڈبیو کرچکی ہیں۔

اس فلم میں وہ ہالی ووڈ سوپر اسٹار ون ڈیزل کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ ہالی ووڈ میں پھر سے کام کرنے کے متعلق سوال کے جواب میں دیپیکا نے کہا کہ اگر اچھا کانٹنٹ ملتا ہے تو وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں کام کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی فلم کا انتخاب اس لحاظ سے نہیں کرتیں کہ وہ فلم انڈین ہے یا پھر انٹرنیشنل وہ صرف اپنی اداکاری کا پرفارمینس دینے کے لئے فلمیں کرتی ہیں۔ پچھلے دنوں ریلیز ہوئی دیپیکا پڈوکون کی فلم چھپاک نے باکس آفس پر اس کے بعد دیپیکا اب کافی سوچ سمجھ کر فلمیں سائن کررہی ہیں۔ ایسے میں دیپیکا نے اب ساوتھ کی فلموں کی جانب اپنا رخ کیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ دیپیکا پڈوکون ساوتھ کی فلموں میں اپنی اداکاری سے کس طرح ہٹس دینے میں کامیاب ہو پاتی ہیں۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو ہندی میں دیپیکا کی اب رنویر کے ساتھ فلم 83 ریلیز کے لئے تیار ہے۔

Find Out More:

Related Articles: