ایم اے سلام
مشہور ٹی وی ریالٹی شو بگ باس کے سابق کنٹنسٹ اشمت پٹیل اور مہک چپل کی باونڈنگ اکثر سرخیوں میں چھائی رہتی ہے۔ دونوں کو لیکر یہ خبریں تھیں کہ یہ جوڑا جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ سکتا ہے لیکن اب خبر آرہی ہے کہ دونوں کی 5 سال پرانی ریلیشن شپ ٹوٹ گئی ہے۔ اشمت اور مہک نے خاموشی سے 2017 میں سگائی کی تھی اشمت اور مہک کافی عرصہ سے لیو ان میں رہ رہے تھے لیکن سگائی ٹوٹنے کے بعد اب دونوں الگ الگ گھر میں رہنے لگے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ دونوں سگائی کے بعد سے ڈسٹنیشن ویڈنگ کی پلاننگ کررہے تھے لیکن ریلیشن میں خیالات نہ ملنے سے شادی کو کچھ وقت کے لئے ٹال دیا تھا۔ بعد میں دونوں کے درمیان تنازعات بڑھتے گئے اور آخر میں دونوں نے اپنے راستے الگ کرلئے رپورٹس کے مطابق اشمت اور مہک نے الگ ہونے کی خبروں کی تصدیق بھی کی ہے۔ خبروں کے مطابق مہک نے کہا کہ میں نے اشمت کو چھوڑ دیا ہے۔
مجھے یہ قدم اٹھانا پڑا اور میں اس رشتہ سے باہر آگئی ہوں اس بارے میں اشمت نے کہا کہ ہاں یہ سچ ہے کہ اب ہم ساتھ نہیں ہے۔ میں اس موضوع پر ہماری ذاتیات کا احترام کئے جانے کی درخواست کرتا ہوں اور اس پر کچھ کمنٹ نہیں کرنا چاہتا اشمت اور مہک اکثر ایک دوسرے کے ساتھ کوالٹی ٹائم گذارتے نظر آتے تھے اور سوشیل میڈیا پر اپنی رومانٹک تصویریں شیر کرتے رہتے تھے لیکن اب اشمت اور مہک کے الگ ہونے سے فائنس مایوس ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اشمت اور مہک اپنے کونسے نئے دوست ڈھونڈتے ہیں۔
Find Out More: