بالی ووڈ کی سال 2019 کی فلاپ فلمیں

Salam Abdul
ایم اے سلام

سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی شرمن سہگل اور جاوید جعفری کے بیٹے میزان جعفری کو لانچ کرتی فلم ملال ایک تمل فلم کا ری میک تھی۔ بری طرح فلاپ ثابت ہوئی۔ فلم نے پہلے دن 45 لاکھ روپیوں کی کمائی کی جبکہ فلم کی جملہ کمائی 2.54 کروڑ روپے رہی۔ اسی طرح ظہیر اقبال اور اداکارہ نوتن کی پوتی اور مہنیش بہل کی بیٹی پرنوتن کی فلم نوٹ بک کو سلمان خان نے پروڈیوس کیا تھا۔ فلم نے پہلے دن 50 لاکھ کی کمائی کی وہیں فلم کا جملہ کلکشن 3.72 کروڑ روپے رہا۔ خاندانی شفاخانہ سوناکشی سنہا اور ورون اسٹار یہ فلم کب آئی اور کب گئی پتہ ہی نہیں چلا۔ اس فلم نے پہلے دن 75 لاکھ روپیوں کی کمائی کی جبکہ اس فلم کا جملہ کلکشن 3.82 کروڑ روپے رہا۔ تاپسی پنو اسٹار فلم گیم اوور ریلیز ہوئی۔ اچھی ریلیز ملنے کے باوجود بھی یہ کچھ خاص کمائی نہیں کرپائی۔ ایسے میں اس فلم کی جملہ کمائی 4.69 کروڑ روپے رہی تھی۔

دلجیت دوسانجھ، کرتی سنن اسٹار فلم ارجن پٹیالہ ریلیز ہوئی۔ اس کا میوزک بھی ہٹ تھا لیکن یہ فلاپ ثابت ہوئی۔ اس فلم نے پہلے دن 1.25 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی جبکہ اس کا جملہ کلکشن 6.62 کروڑ روپے رہا تھا۔ وی چیٹ انڈیا عمران ہاشمی کی فلم تھی جو شیر بازار پر مبنی تھی جو شائقین کو بھی بہت پسند آئی لیکن بعد میں یہ ٹھنڈی پڑگئی۔ اس نے پہلے دن 1.71 کروڑ روپیوں کی کمائی کی تھی جبکہ اس کا جملہ کلکشن 8.66 کروڑ روپے تھا۔ ارجن کپور کی فلم انڈیاز موسٹ وانٹیڈ اس فلم نے پہلے دن 2.10 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی جبکہ فلم کی جملہ کمائی 11.90 کروڑ روپے رہی تھی۔ اس فلم کے گیت بھی شائقین کو پسند نہیں آئے تھے۔ فلم کا ڈائرکشن راجکمار گپتا نے کیا تھا۔

سدھارتھ ملہوترا اور پرنیتی چوپڑہ اسٹار فلم جبریہ جوڑی کا میوزک تو لوگوں کو پسند آیا لیکن فلم شائقین کو کچھ خاص پسند نہیں آئی ۔ فلم نے پہلے دن 2.70 کروڑ روپیوں کی کمائی کی تھی۔ تو وہیں فلم نے جملہ 16.33 کروڑ روپیوں کا کلکشن کیا۔ بال ٹھاکرے کو بڑے پردے پر پیش کرنے والا کردار نواز الدین صدیقی نے کیا تھا۔ فلم کو اچھے تبصرے بھی ملے تھے اور ساتھ ہی ساتھ یہ شائقین کو پسند بھی آئی تھی۔ باوجود اس کے ٹھاکرے امید کے مطابق کمائی نہیں کر پائی۔ فلم نے پہلے دن 2.75 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی جبکہ اس فلم کی جملہ کمائی 18.19 کروڑ روپے تھی۔ ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا سونم کپور، انیل کپور اور راجکمار راو اسٹار فلم تھی جس سے کافی امیدیں لگائی گئی تھیں لیکن یہ اس پر پوری نہیں اتر پائی۔ اس فلم نے پہلے دن 2.90 کروڑ کی کمائی کی جبکہ اس فلم نے جملہ 20.28 کروڑ روپیوں کی کمائی کی یوں تو سال 2019 میں جو فلمیں ریلیز ہوئیں ان میں جنوری سے شروعات کریں تو دا ایکسڈنٹل پرئم منسٹر، منی کارنیکا دا کوئین آف جھانسی، اماواس، سنچریاں، بدلہ، کیپٹن مارول، جنگلی، رومیو اکبر والٹر، شاذان، داتا شکن فائیلس، کلنک، ایوینجرس، انڈ گیمس، سٹیرز ، بلانک، پی ایم نریندر مودی، انڈیاز موسٹ وانٹیڈ، الہ الدین، خاموشی، مین ان بلاک، آرٹیکل 15، دالائن کنگ، ججمنٹل ہے کیا۔ فاسٹ اینڈ فیوریس، ساہو، چھچورے، ڈریم گرل، سکشن 375، جوکر، وار، دا اسکائی از پنک، میڈ ان چینا، سانڈ کی آنکھ، اجڑا چمن، بالا، مرجاواں، فروزن 2، پاگل پنتی، کمانڈو 3، ہوٹل ممبئی، پتی پتنی اور وہ، پانی پت، داباڈی، مردانی 2، ریلیز ہوئیں اب اس سال کے آخر میں یعنی 20 دسمبر کو سلمان خان اسٹار دبنگ 3 اور 27 دسمبر کو گڈ نیوز ریلیز ہوئی جن کی ابھی بھی ملک میں نمائش جاری ہے اور یہ دونوں فلمیں بھی اچھا بزنس کررہی ہیں۔

Find Out More:

Related Articles: