ایم اے سلام
جان ابراہام، انیل کپور، کنگنا رناوت اور سونو سود جیسے اسٹارس کے ساتھ کرائم ڈرامہ شوٹ آوٹ ایٹ وڈالا بناچکے ڈائرکٹر سنجے گپتا ایک بار پھر گینگسٹر ڈرامہ کا ڈائرکشن کرنے کی تیاری میں ہے۔ ان کی اس بے نام فلم کو بھوشن کمار پروڈیوس کریں گے اور یہ 1980 سے 90 پر مبنی ہوگی اور بامبے سے ممبئی کی تبدیلی پر ہوگی۔ ہمیں ملی ایک اطلاع کے مطابق فلم میں جان ابراہام اور عمران ہاشمی مرکزی کرداروں میں ہوں گے۔ اس ڈیولپمنٹ سے جڑے ایک ذرائع نے بتایا یہ دو ہیرو والی فلم ہوگی۔ لیڈ کیریکٹرز کے درمیان بلی اور چوہے کی ریس ہوگی جس میں ایک پولیس والے کے رول میں ہوگا تو دوسرا گینگسٹر کے کردار میں جان اور عمران دونوں زبردست کرداروں میں نظر آئیں گے۔
سنجے گپتا جو کہ اس فلم کو پروڈیوس بھی کررہے ہیں فلم کے موضوع پر ریسرچ کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شوٹ آوٹ ایٹ وڈالا کی طرح یہ فلم بھی سچے واقعات پر مبنی ہوگی۔ فیکٹریوں کا بند ہونا، مشہور صنعت کار کا قتل، سیاستدانوں کے درمیان میل ملاپ، پولیس اور انڈرورلڈ جیسے واقعات اسکرین پلے کا کردار ہوں گے۔ فلم جولائی میں فلور پر جائیگی اور سال کے اختتام تک یہ مکمل کرلی جائے گی۔ اس کے بعد جان ملاپ زاویری کی ستیہ میو جیتے 2 کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ اس فلم میں دویا کھوسلہ کمار لیڈ ایکٹریس ہوں گی۔
بتادیں اس سے قبل جان نے شوٹ آوٹ ایٹ وڈالا تو عمران نے ونس اپ آن اے ٹائم ان ممبئی جیسی گینگسٹر فلموں میں کام کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں اداکار کسی فلم میں ساتھ دیکھے جائیں گے۔ فی الحال میکرز فلم کے لئے کسی اے لسٹ ایکٹریس کی تلاش کررہے ہیں۔ فلم کو لیکر تیاریاں چل رہی ہیں اور اسے ممبئی کی ریئل لائف لوکیشن اور سیٹس پر فلمایا جائے گا۔ ذرائع نے آگے بتایا ایک ٹیم بلڈنگ سڑک سے لیکر ہتھیار اور کپڑوں کو پرانے وقت کے اعتبار سے ری کریٹ کررہے ہیں۔ فلم میں دونوں اداکاروں کے درمیان ٹکراو کے کئی مناظر ہیں۔ امید ہے کہ فلم 2020 میں ریلیز ہوگی۔
Find Out More: