”ہاوز فل 4“ کا رینگتے رینگتے 100 کروڑ کلب میں داخلہ

Salam Abdul
ایم اے سلام

فلم ہاوز فل 4 نے سنیما گھروں میں طوفان مچا رکھا ہے۔ فلم کا دھماکہ دار پیشکشی اور شاندار کمائی نے فلم کو پانچ دنوں میں 100 کروڑ کے کلب میں شامل کردیا ہے۔ باکس آفس انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اکشے کمار اور بابی دیول اسٹار ہاوز فل 4 نے پچھلے دن قریب 24 کروڑ روپیوں کی کمائی کی۔ اس لحاظ سے فلم نے اب تک جملہ 100.78 کروڑ روپیوں کا کلکشن کیا ہے۔ 5 دنوں میں ہی ہاوز فل 4 کی یہ ک مائی ہندی سنیما کی باقی کامیڈی فلموں سے کافی زیادہ ہے۔

اس طوفانی کلکشن کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ اگلے کچھ چھٹیاں بھی ہاوز فل 4 کے لئے کافی اچھے ثابت ہوں گے۔ باکس آفس انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اندازہ تھا کہ فلم پہلے ہفتہ میں ہی 125 کروڑ روپیوں کا ہندسہ پار کرسکتی ہے۔ ویسے تو پورے ملک میں اکشے کمار کی ہاوز فل 4 کی نمائش زبردست رہی ہے لیکن فلم نے ےوپی، بہار، راجستھان، گجرات جیسے شہروں میں شائقین پر اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔

پچھلے جمعہ سے پہلے ریلیز ہوئی اکشے کمار کی یہ فلم پہلے دن 19.08 کروڑ دوسرے دن 18.81 کروڑ تیسرے دن 15.33 کروڑ اور چوتھے دن 34.56 کروڑ روپیوں کی کمائی کی لیکن کمائی سے ہٹکر فلم شائقین کا دل جیتنے میں کامیاب نہیں ہو پائی۔ ہاوز فل 4 کی کہانی 1419 کے ستمگڑ کی ہے جہاں اکشے، بابی، رتیش، کرتی، پوجا، کرتی کھربنڈہ ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں لیکن کچھ وجوہات سے یہ جادو ہو جاتا ہے۔


Find Out More:

Related Articles: