”اجڑا چمن“ اور ”بالا“ فلموں کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا
ابھیشیک پاٹھک کی جانب سے ڈائرکٹ ”اجڑا چمن“ اور امن کوشک کے ڈائرکشن میں بنی فلم بالا کئی دنوں سے سرخیوں میں ہے۔ دونوں فلموں کے درمیان ایک عجیب سی بحث کئی دنوں سے چل رہی ہے۔ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ چکا ہے اب اجڑا چمن کے پروڈیوسرس نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ میکرز نے فلم کی ریلیز تاریخ کو بدل دیا ہے اجڑا چمن 8 نومبر کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب فلم ایک نومبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ جس طرح بالا کے پروڈیوسرس نے فلم کی ریلیز تاریخ کو پہلے 22 نومبر سے 15 نومبر پھر 15 سے 7 نومبر کردی اسی طرح سے بالا کے میکرز نے بھی فلم کی تاریخ کو بدل دیا تھا۔ ایکٹر سنی سنگھ نے سوشل میڈیا پر فلم کے نئے پوسٹر کو شیر کیا ہے جس میں فلم کی نئی تاریخ بتائی گئی ہے۔ فلم پہلے 8 نومبر کو اور بالا 7 کو ریلیز ہونے والی تھی۔ اجڑا چمن میں سنی سنگھ جہاں گنجے پن کے شکار دکھائے گئے تھے وہیں بالا میں ایشمان گنجے لک میں نظ آرہے ہیں۔ فلم کی کہانی ایک گنجے آدمی کی دلچسپ اسٹوری ہے۔ فلم کا ٹریلر کچھ دن پہلے ریلیز کردیا گیا ہے لیکن اب بالا کا تنازعہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ دراصل اجڑا چمن کے ڈائرکٹر ابھیشیک پاٹھک نے سپریم کورٹ میں درخواست دی ہے۔ ساتھ ہی بالا کی ریلیز پر روک لگانے کی مانگ کی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ بالا فلم کے پروڈیوسر دنیش ویجن نے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس معاملہ میں سپریم کورٹ میں 4 نومبر کو سنوائی کی جائے گی۔ بالا فلم 7 نومبر کو پردے پر ریلیز ہو رہی ہے۔