علی عباس نے ایشان اور اننیا کے ساتھ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ شروع کی

Salam Abdul
ایم اے سلام

فلم پروڈیوسر علی عباس ظفر نے بتایا کہ ادا کار ایشان کھڑ اور اداکارہ اننیا پانڈے کی فلم ”خالی پیلی“ کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ علی اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔ انہوں نے انسٹا گرام پر کچھ تصویریں بھی شیر کی ہیں۔ ”ٹائیگر زندہ ہے“ اور ”سلطان“ اور ”بھارت“ جیسی ہٹ فلموں کے ڈائرکشن کے لئے جانے جانے والے علی عباس ظفر نے فلم کے پروڈکشن کے لئے زی اسٹوڈیو سے ہاتھ ملایا ہے۔

 وہیں ایشان نے بھی انسٹا گرام پر شوٹنگ شروع ہونے کی اطلاع دی ۔ یہ فلم 12 جون 2020 کو ریلیز ہوگی۔ اننیا پانڈے نے فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایر 2 سے بالی ووڈ میں ڈبیو کیا تھا۔ اس فلم میں اداکار ٹائیگر شراف اور اداکارہ تارا ستاریہ ساتھ نظر آئے تھے۔ فلم میں ان کی ایکٹنگ کو سراہا گیا تھا۔ ایشان کھڑ کی پچھلی فلم ”دھڑک“ تھی جس میں وہ جہانوی کپور کے مقابل نظر آئے تھے۔ فلم میں دونوں کی کمسٹری کو پسند کیا گیا تھا۔ بتادیں کہ فلم ”خالی پیلی“ سے پہلی بار ایشان اور اننیا اسکرین شیر کرنے جارہے ہیں۔

سلطان اور بھارت جیسی ہٹ فلمیں سلمان خان کے ساتھ دینے کے بعد اچانک علی عباس کا ایشان اور اننیا پانڈے کے ساتھ فلم ”خالی پیلی“ کی شروعات کرنا بالی ووڈ والوں کو چونکا رہا ہے۔ ہندی فلم انڈسٹری میں اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ اپنی پہلی فلموں سے انڈسٹری میں داخلہ لینے والے ہدایتکار اکثر نئی کاسٹ کے ساتھ اپنی شروعات کرتے ہیں، لیکن علی عباس کا سلمان خان کے ساتھ دو فلمیں کرکے ایشان اور اننیا جیسی نئی جوڑی کے ساتھ کام کرنا سب کو حیرت میں ڈال رہا ہے۔ ہوسکتا ہو کہ علی عباس کے ہاتھ خالی پیلی کی شکل میں ایسی کہانی ہاتھ لگی ہو جس کی ڈیمانڈ نئی کاسٹ ہی ہوگی لیکن اس کے باوجود بھی اس کے بارے میں آنے والا وقت ہی بتاسکتا ہے۔


Find Out More:

Related Articles: