سارا کے بعد سیف کے فرزند ابراہیم علی خان کا فلموں میں داخلہ
ذرائع کے مطابق ابراہیم نے اپنے پاپا سےف علی خان کو یہ بتا دیا ہے کہ وہ بہن سارا کی طرح ہندی سنیما میں بطور ایکٹر قدم رکھنا چاہتے ہیں۔ بیٹے ابراہیم کے لئے سیف نے فلم پروڈیوس کرنے کا پلان بھی بنالیا ہے۔ فی الحال ابراہیم کو کیمرہ کے لئے تیار کرنے کے لئے خاص تیاری کی جارہی ہے۔ ایک رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیٹی سارا کے انڈسٹری مےں آنے سے خوش نہیں تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ سارا اپنی پڑھائی پوری کرنے کے بعد ہی ایکٹنگ مےں جائے لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ بتایا جاتا ہے کہ سارا کو اس فیصلہ میں انہیں ان کی ماں امریتا سنگھ کا ساتھ ملا تھا۔سیف علی خان کی دختر سارا علی خان جہاں اپنی ماں امریتا سنگھ کے مشوروں پر فلمیں کررہ ہیں اور ان کی فلموں نے اب تک باکس آفس پر اچھے کلکشن کے ریکارڈ دیئے ہیں وہیں اب سیف کے فرزند ابراہیم کو بھی کوئی اچھی فلم کا انتظار ہے لیکن بالی ووڈ کے کسی میکر نے انہیں ابھی تک کوئی آفر نہیں دیا ہے اب دیکھنا ہے کہ سارا کی طرح ابراہیم بھی اپنی ماں کی رائے لیتے ہیں یا والد سیف کے مشوروں پر عمل کرتے ہیں۔